donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
design_poetry
Share on Facebook
 
Zaki Ahmad
 
Share to Aalmi Urdu Ghar
* ہر اک محاذ پہ میں نے شکست کھائی ہے *
غزل

ہر اک محاذ پہ میں نے شکست کھائی ہے
شکست جس نے مجھے دی وہ میرا بھائی ہے
نہ گھر میں چین نہ باہر سکوں میسر ہے
خود اپنے لوگوں کے باعث یہ بے نوائی ہے
چراغِ خانہ سے ہی آگ لگ گئی گھر کو
یہ کیسے کہہ دوں کسی اور نے لگائی ہے
قریبی دوست بھی لگتے ہیں اجنبی جیسے
کچھ ایسے موڑ پہ تقدیر مجھ کو لائی ہے
جو ضبطِ غم کروں تو دل کا خون ہوتا ہے
اگر بیان کروں میں تو جگ ہنسائی ہے
فریب کاروں کے بس میں ہیں منبر و محراب
عجب خدا ہے یہاں کا ، عجب خدائی ہے
سمجھ میں آتا نہیں اب ذکی کدھر جائوں
پہاڑ سامنے ہے اور پیچھے کھائی ہے

ذکی احمد

Vill & Po. Chandan Patti, Laheria Sarai
Darbhanga (Bihar)
Mob: 06272-266275
بشکریہ ’’میر بھی ہم بھی‘‘	مرتب: مشتاق دربھنگوی
………………………
 
Comments


Login

You are Visitor Number : 417