* ہوائے مست نے کانوں میں کچھ کہا ہے ک *
غزل
ہوائے مست نے کانوں میں کچھ کہا ہے کیا؟
ترے خیال نے دل کو مرے چھوا ہے کیا؟
یہ کیسی روشنی دہلیز تک چلی آئی
نیا چراغ کوئی راہ میں جلا ہے کیا؟
یہ کیا ہوا ہے مجھے چین کیوں نہیں آتا
کسی کی آنکھ سے آنسو کہیں گرا ہے کیا؟
طلب ہو سچ تو نہیں دور منزلِ جاناں
بغیر عشق کوئی معجزہ ہوا ہے کیا؟
اکیلا پن ہے کھٹکتا ہے شور یادوں کا
کبھی کبھی تو لگے یاد بھی سزا ہے کیا؟
وفا کے باب میں ترمیم ہورہی ہے غزل
ہمارے بعد کوئی فیصلہ ہوا ہے کیا؟
ذکیہ غزل
1732,Oberon Crescent
Mississauga LAX2KB
Ontario, Canada
Mob: 0019056021447
zakia.ghazal@hotmail.com
بہ شکریہ جانِ غزل مرتب مشتاق دربھنگوی
+++
|