donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
design_poetry
Share on Facebook
 
Zar Afraz
 
Share to Aalmi Urdu Ghar
* یہ تکمیلِ عبادت ہے خدا سے دل لگا لی *
حمد

یہ تکمیلِ عبادت ہے خدا سے دل لگا لینا
یہی تکمیلِ سنت ہے دعائوں سے دوا لینا

مرے سینے سے اے مولیٰ مٹادے خواہشِ دنیا
جسے خالق سے الفت ہو اُسے دنیا سے کیا لینا

کہاں میں جائوں گی یارب سہارا چھوڑ کر تیرا
یہ دنیا سازشوں کی ہے مجھے بس تو بچا لینا

مجھے بھی چاہئے یارب تیری قربت، تیری جنت
ترا ہی خوف ہو دل میں مجھے اپنا بنا لینا

جہاں میں ہر طرف عصیاں کے ہیں چھائے ہوئے بادل
مرے اللہ تو مجھ کو گناہوں سے بچا لینا

بڑی تسکین ملتی ہے تلاوت سے عبادت سے
کتابوں میں لکھا دیکھا خدا سے لَو لگا لینا

بڑی حسرت ہے دل میں کہ ترے گھر کی زیارت ہو
مجھے حاصل سعادت ہو مجھے در پر بلا لینا

زارا فراز

Madni Guest House, Main Road,  Azad Nagar
Jamshedpur-832110 (Jharkhand)
Mob: 9835510616
Email: zaarafaraz@gmail.com
بشکریہ ’’غزالانِ حرم‘‘ مرتب: مشتاق دربھنگوی
……………………………………
 
Comments


Login

You are Visitor Number : 320