donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
design_poetry
Share on Facebook
 
Zarina Zarrin
 
Share to Aalmi Urdu Ghar
* آسماں سے جس گھڑی بجلی گری ، اچھی لگ *
غزل

آسماں سے جس گھڑی بجلی گری ، اچھی لگی
آشیاں میرا جلا ، اُن کی ہنسی اچھی لگی
مخملی جو خواب تھے ، سب ریزہ ریزہ ہوگئے
جب چبھیں خوابوں کی کرچیں ، وہ گھڑی اچھی لگی
دل بھی کچھ ویران سا ، آنکھیں بھی کچھ سوجی ہوئیں
عارضوں پر اپنے ، اشکوں کی نمی اچھی لگی
صرف تیرے ساتھ چلنے کی تمنا دل میں تھی
ظرف تیرا تنگ تھا ، رسوائی ملی اچھی لگی
تھا سفر ویران سا اور راستے پُرخار سے
رفتہ رفتہ آبلہ پائی ملی اچھی لگی
یاد آیا مجھ پہ وہ قربان ہونے کا سماں
مکر تجھے میں؟ ہاں، مگر وابستگی اچھی لگی

 ڈاکٹر) زرینہ زرّیں)
Head of the Departmwnt of Urdu
Milli Alamin College, Kolkata-700014
Mob: 9831626973
بشکریہ ’’میر بھی ہم بھی‘‘	مرتب: مشتاق دربھنگوی

………………………
 
Comments


Login

You are Visitor Number : 405