|
* لے کے نام اللہ کا کرتی ہوں میں اُس ک *
حمد
لے کے نام اللہ کا کرتی ہوں میں اُس کا بیاں
ہے وہ رحمٰن و رحیم اُس کا کرم ہے بے کراں
حمد ساری ہے ثناء ساری ہے اللہ کے لئے
یعنی اُس رب کی ہے جس نے سب جہاں پیدا کئے
جو بڑا بخشش کا مالک ہے ، جو ہے بے حد رحیم
مالکِ روزِ قیامت ہے وہ مختارِ عظیم
صرف تیری ہی خدایا بندگی کرتے ہیں ہم
اور تجھ سے ہی طلب امداد کی کرتے ہیں ہم
اے خدا ہم کو بتا دے ، تُو وہ سیدھا راستہ
راستہ اُن سب کا جن پر فضل ہے پیہم ترا
وہ نہ دِکھلا راہ ، جن پر قہر ہے ہردم ترا
اور ہمیں لے چل نہ اُن بھٹکے ہوئوں کا راستہ
اے خدا میں نے جو تیری بارگہ میں عرض کی
التجا یہ ہو قبول از راہ بندہ پروری
ڈاکٹر) زینت بشیر کرنولی)
5/166, Samir Manzil, Tin dukan Gali
Near Shamia Masjid, Dr. Gaffar Street, Karnol (A.P)
Mob: 9440851829
بشکریہ ’’غزالانِ حرم‘‘ مرتب: مشتاق دربھنگوی
……………………………………
|
|