donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
design_poetry
Share on Facebook
 
Zubair Hasan Shaikh
 
Share to Aalmi Urdu Ghar
* ایک اور سال گزر گیا *

ایک اور سال گزر  گیا ....

زبیر حسن شیخ

 

کبھی ابتدا کی تلاش میں

کبھی انتہا کو کھوجتے

کسی سوچ سے یونہی ٹوٹ کر

 کبھی کارواں سے چھوٹ کر

مجھے جس خیال کا پاس تھا

وہ مرے  قلم نے چھوا نہیں

جو بچھڑ گیا وہ ملا نہیں

جو ملا تھا وہ بھی بچھڑ گیا

ایک اور سال گزر گیا.....

وہ تھیں آڑھی ترچھی لکیریں سب

جو قلم کو چھوکے  امر ہوئیں

وہ خراج تھا میری فکر کا

جو انگلیوں سے ادا ہوا

وہ گداز تھا مری روح کا

ہر اک لفظ میں سجا ہوا

جو تری  نگاہ نے چوم کر

جب پڑھا  تو وقت ٹہر گیا

ایک اور سال گزر گیا.......


****************

 

 
Comments


Login

You are Visitor Number : 301