donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
design_poetry
Share on Facebook
 
Afsar Meruthi
Poet
--: Biography of Afsar Meruthi :--

 

 افسر میرٹھی 
 
خود نوشت
 
میرا نام حامد اللہ اور تخلص افسر ہے۔ میرا وطن میرٹھ ہے۔ اور سن پیدائش ۱۸۹۸ء  ہے۔ ابتدائی تعلیم حضرت مولانا مولوی احمد علی صاحب محدث کی نگرانی میں ہوئی۔ اس کے بعد ایک مدت تک عربی فارسی کی تعلیم حضرت موصوف ہی کی نگرانی میں مدرسہ عالیہ عربیہ میرٹھ میں ہوتی رہی۔ پھر انگریزی زبان حاصل کی اور میرٹھ کالج سے بی اے پاس کیا۔ شعر و شاعری کا شوق ابتداء سے تھا لیکن اس کو کسی پر ظاہر نہ کرتا تھا۔ سب سے پہلے بعض ہم جماعتوں کے اصرات سے ۱۹۱۶ء میں میرٹھ کے ایک مشاعرے میں شرکت کی اور جو غزل وہاں سنائی وہ بہت مشہور ہوئی۔ لیکن اس کے بعد ایک مدت تک کسی مشاعرے میں شرکت نہیں کی۔شعر گوئی کا شغل برابر جاری رہا۔ طرح پر شعر کہنے سے ہمیشہ الجھن ہوتی تھی۔ غزل کہنے کا طرز ہمیشہ یہ رہا کہ اگر کسی واقعہ سے متاثر ہوکر ایک شعر کہا پھر اسی زمین میں اور شعر کہہ کر غزل پوری کر لی۔افسر میرٹھی کا انتقال 19 اپریل 1974 ء میں ہوا۔
 
***************************
 
You are Visitor Number : 1621