donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
design_poetry
Share on Facebook
 
Ahmed Nisar
Poet/Writer
--: Biography of Ahmed Nisar :--

Ahmed Nisar

 

Nisar Ahmed Syed

Pen Name : “Ahmed Nisar”

Mobile: 09325811912 /  09175562265

Email : ahmadnisarsayeedi@yahoo.co.in

Profile: Academician, Social Scientist, Writer, Poet& Trainer

Work Experience: -

  • Teaching & Administration
  • School Assistant & Headmaster for High School (Urdu Medium) for 22 years, 8 months.
    • Coordinator, Study Centre, MANUU, Madanapalle, for 2 years.
    • Visiting faculty at MIA Pune, Maharashtra, from 2009 to 2013
  • Visiting Faculty to teach Languages (Urdu & English), General Knowledge, Life Skills, Communicational Skills and Stress Management.  
  • Wikipedian : for the past 8 years associated with Wikipedia. You can view here about my contribution to Wikipedia : https://15.wikipedia.org/people/ahmed-nisar.html
  • Wikipedia projects in India : Actively contributed thousands of Articles in Telugu, Urdu, Hindi and English Wikipedias.
  • Seminars attended:

International :

  • India Community Consultation, Bengaluru, October 2014, by Wikimedia Foundation USA
  • FOSS (Free and Open Source) International Seminar, Organized by Swatantra & Kerala government, December 2014, Tiruvanantapuram, Kerala.
  • Wikimania 2015 (Global meet), Mexico city, Mexico, Conducted by Wikimedia Foundation USA & Wikimedia Mexico Chapter, July 2015
  • 4th Global Congress on Intellectual Property & Public Interest, New Delhi, December 2015, conducted by National Law University New Delhi & CIS Bengaluru in New Delhi.

National :

  • Wikipedia Seminar, February 2014, Vijayawada, Andhra Pradesh.
  • Meet on “OCR & Hand Writing Recognition” at CDAC, Tiruvanantapuram, Kerala.
  • Wikipedia Hindi Sammelan, New Delhi, February 2015.
  • Train the Trainer (TTT) Program, conducted by CIS A2K, Bengaluru.
  • Seminar on “Ilm-al-Bayan & Ilm-al-Arooz”, as a resource person on “Ilm-al-Arooz”, conducted by the Urdu Department, Sri Sankaracharya Sanskrit University Urdu Department, Koilandy, Kerala.
  • Seminar on “Bachon ka Adab” by Urdu Academy Delhi, July, 2015, presented on Wikipedia and the Children’s Literature.
  1. Published Works : Articles, Columns, Poetry, Reports and Short stories in Urdu and English

 

Important Works in Urdu :

  1. Poetry
    1. Rooh-e-Kaayinaat (Ghazals)
    2. Sukoot-e-Shaam (Under work)
  2. Prose
    1. Research article : 1. Aaj ki awaz, 2. Mashriq-o-Maghrib, 3. Urdu zaban-o-adab ki nashr-o-isha’at me Internet ka role, 4. Tareekh e Gurramkonda, 5. Faarsi ka asar satah murtafa Deccan par, 6. Bhaarat me Tibb-e-Unani
    2. Articles on Linguistics : 1. Janab-e-Harf ba lihaaz-e-Sarf, 2. Alif ki kahani usi ki apni zabani, 3. Hey ki kahani usi ki apni zabani, 4. Yi ki kahani usi ki apni zabani, 5. Daastan-e-Noon, 6. Daastan-e-Meem, 7. Daastan-e-Qalam
    3. Afsane : 1. Purdah, 2. Urdu Rail
    4. And many others
  3. Programs in AIR : 1. Urdu ki tarveej me Internet ka role, 2. Faarsi ka asar Hyderabad Deccan par. 3. Shayar se miliye

Current status: Researcher & Freelance Visiting Faculty.

Qualifications:

Educational     :

  1. Master of Arts (English) from Sri Venkateswara University Tirupati. A.P. India
  1. Master of Arts (Urdu) from Sri Venkateswara University Tirupati. A.P. India.
  2. Professional:
  3. Diploma in Education (D.Ed.,) from the Board of Technical Education, A.P. Hyderabad. India

qBachelors in Education (B.Ed.,) with English and Social studies with English Medium from Sri Venkateswara University, Tirupati. Andhra Pradesh, India.

********************

بیوگرافی


نام        :    سید نثار احمد

قلمی نام        :    احمد نثارؔ

تخلص        :    نثارؔ

ولدیت        :    سید عبدالعظیم

مقامِ پیدائش    :    شہر مدنپلی، ضلع چتور ، آندھرا پردیش

پیشہ        :    درس و تدریس ، ۲۲ سال ۸ مہینے سرویس کے بعد 2006میں رضاکارانہ ریٹائرمنٹ۔

تعلیمی صلاحیتیں    :    یم۔اے۔(انگریزی) یم۔اے۔(اردو)، ڈی۔ایڈ۔ (ٹی۔ٹی۔سی)  اور بی۔ایڈ۔

تدریسی عنوانات    :    اردو، سماجی علوم اور انگریزی

ادبی خدمات         :    پچھلے ۳۲سال سے۔

تلمّز: جناب سید عبدالعظیم صاحب(مرحوم) اور علامہ شارق جمال صاحب ناگپوری(مرحوم)

شعری مجموعے    :     روحِ کائنات۔ (غزلیات)

زیرِ ترتیب    :     سکوتِ شام (غزلوں کا مجموعہ)

نثر میں خدمات    :    تحقیقی مضامین، مضامین، کالم، انشائیے اور افسانے۔

مضامین        :    لسانیات پر مضامین جس میں (۱)  جنابِ حرف بلحاظِ صرف  (۲)  الف کی کہانی

اسی کی اپنی زبانی  (۳)   ’ہ‘ کی کہانی اسی کی اپنی زبانی  (۴)   داستانِ ’نون‘  (۵)  داستان

’میم‘  (۶)  ’ی‘ کی کہانی اسی کی اپنی زبانی   (۷)  داستان قلم

تحقیقی مقالے    :    (۱)  آج کی آواز   (۲)  مشرق و مغرب   (۳)  اردو زبان و ادب کی نشر و

اشاعت میں انٹرنیٹ کا رول  (۴)  تاریخِ گرم کنڈہ  (۵)  فارسی کا اثر سطح مرتفع دکن پر  (۶) 

بھارت میں طب یونانی

افسانے        :    (۱)  پردہ   (۲)  اردو ریل

آل انڈیا ریڈیو اردو دہلی پر پروگرامس :    (۱)  اردو کی ترویج میں انٹرنیٹ کا رول (۲) فارسی کا اثر حیدرآباد دکن پر (فارسی) (۳) شاعر سے ملئے۔

خدمتِ اردو     :    انجمن ترقی اردو ، شاخ مدنپلی کا معتمدِ عمومی ۲۰ سال رہا۔اردو مدارس کے

قیام کا اہتمام، مشاعرے و ادبی محفلوںکا اہتمام۔  مسلم انٹیل لیکچول فورم کا معتد عمومی رہا۔

حالیہ پتہ        :    پونے اور ممبئی ، مہاراشٹر، بھارت


پیشہ ورانہ سفر درس و تدریس     :    سیکنڈری تعلیم تیلوگو میڈیم۔ پھر اعلی تعلیم انگریزی میڈیم سے ہوئی۔ انٹرمیڈیٹ کے بعد ٹیچرز ٹرائننگ کورس اردو میڈیم سے کیا۔ فوری ملازمت سے منسلک رہا۔کم سنی میں تدریسی پیشے سے انسلاک کی وجہ سے درس و تدریس میں مہارت حاصل ہوئی ۔ آندھراپردیش ٹیچرز فیڈریشن ، ضلع چتورکے نائب صدر کے عہدے پر خدمات کی انجام دیا۔ رائل سیما اردو ٹیچرس اسوسی ایشن ضلع چتور کے معتمدد عمومی، سائوتھ انڈیا اردو ٹیچرز اسوسی ایشن کے تاسیسی معتمد عمومی بھی رہا۔مدنپلی ڈیویژن انگلیش ٹیچرز اسوسی ایشن کے معتمد عمومی کے فرائض بھی انجام دیا۔

تعلیم دوران درس و تدریس پرائویٹ طور پر ہی ہوئی۔ بی۔اے۔ اور بی۔ایڈ۔انگریزی میڈیم ۔ انگریزی اور اردو میں یم۔اے۔ ڈگری جامعہ وینکاٹیشورا تروپتی سے حاصل کی۔

    جامعہ وینکاٹیشورا تروپتی سے یم۔فل ۔ اور پی۔ایچ۔ڈی ۔ کے لیے ریجسٹریشن کیا۔ ریسرچ کا موضوع ’’ہندی فلموں پر اردو زبان کا اثر‘‘ رہا، اسی تحقیقی سلسلہ میں شہر پونہ آیا۔ یہاںکے نیشنل فلم آرکائیوس آف انڈیا کی لائبرری (ایشاء کی سب سے بڑی فلمی لائبرری) سے استعفادہ کیا۔مگر اس تحقیق سے جی نہیں لگا۔ذاتی طور پر’’ مسلمزاینڈ دی انڈین پالیٹکس‘‘ موضوع پر کام کرنا شروع کیا۔ سماج کے مختلف طبقات میں مسلمانوں کے حالات پر ریسرچ جاری رکھا۔ اسلامک سٹڈیز ، اور عصری حالات پر گہرائی سے مطالعہ کیا۔ اتفاق سے مہاراشٹرا پولس ڈپارٹمینٹ کے لئے ویزیٹنگ فیکلٹی کی حیثیت سے گیسٹ لکچرس بھی دیا۔ موضوعات مختلف اور کافی دلچسپ رہے۔اسلامک سٹڈیز، اردو اور تیلگو زبانیں بھی سکھایا۔ بھارتی معاشرے میں اسلام اور مسلمانوں کو لے کر جو غلط فہمیاں ہیں ان پر کافی لکچرس اور پی پی ٹی پریسنٹیشنز بھی دئے۔ ساتھ ساتھ مذہب اسلام کو لے کر مسلمانوں میں کہاں تک شعور ہے اس پر بھی کافی لکچرس دئے۔ پولس ڈپارٹمنٹ میرے لکچرز سے کافی متاثر رہی۔ اِن سرویس پولس پرسنز کو ان سرویس ٹرائننگ میں اسلامک سٹڈیز، ٹرارزم ان جنرل، مسلم ٹررزم پر بھی کافی لکچرس دیے ۔ اس ذمہ داری پر ساڑھے تین سال منسلک رہا۔

ویکی پیڈیا پر خدمات:    اسی دوران ویکی پیڈیا موومنٹ سے بھی دلچسپی بڑھی۔ ویکی پیڈیا سے اشتراک 2007 ء سے لگاتار 8 سال رہا۔ آج بھی وقتاً فوقتاً خدمات جاری ہیں۔ تیلگو اور اردو زبانوں کی ویکی پیڈیا پر ہزاروں کی تعداد میں مضامین تحریر کیا۔ تیلگو ویکی پیڈیا میں اردو، اسلام، مذاہب، تاریخ، فلکیات و جنرل نالج جیسے موضوعات پر مضامین لکھے۔ اردو ویکی پیڈیا میں اردو، اسلامی تہذیب و ثقافت، جنرل نالج جیسے عنوانات پر مضامین لکھے۔ دیگر ہندی اور انگریزی ویکی پر بھی مختلف موضوعات پر مضامین لکھے۔ یہ سارا کام رضاکارانہ تھا۔فی الوقت ہندی ویکی پیڈیا پر کچھ مضامین لکھنے کا کام جاری ہے۔

بیرونی ممالک کا سفر    :    ویکی پیڈیا کی خدمت کے اعتراف میں ویکی مانیا 2015 میکسیکو سٹی کے اجلاس میں مدعو کیا گیا۔ وہاں پہلی بار غالباً میکسیکو میں اردو کے تعارف کروانے کا شرف حاصل ہو، جو کہ ایک تاریخ بات ثابت ہوتی ہے۔ ویکی میڈیا میڈیا سیکشن نے میرے کئی انٹرویو لیے۔ جس میں ویکی میڈیا فائونڈیشن کی جانب سے روزماری رین سے لیا گیا انٹرویو اہم ہے۔ ساتھ ساتھ مسٹر جیک نے بھی انٹرویو لی جو کئی سائٹس پر بھی پیش کیا گیا۔ ان سب میں اہم ویکی میڈیا کے پندرھویں سالگرے کے موقع پر اس کے ویب سائٹ پر ویکی پیڈیا کو بہترین بنانے والے 13 اشخاص کا ذکر کیا گیا جس میں میرا نام بھی شامل رہا، جو کہ ویکی پیڈیا اورمیرے لیے باعثِ فخر ہے۔

بین الاقوامی اجلاس میں شرکت اور پریزنٹیشن و مقالے    :    

٭    انڈیا کمیونیٹی کنسلٹیشن میٹ اپ، بنگلور، اکتوبر 2014۔

٭    فری سافٹ وئیر موومینٹ، سواتنترا کیرلا، ترواننتا پورم، دسمبر 2014۔

٭    اردو ویکی پیڈیا پر مقالہ، جس کو میکسیکو شہر میں ویکی مینیا 2015  جولائی 15 کو ویکی میڈیا انڈیا بوتھ پر پیش کیا۔

٭    گلوبل کانگریس آن انٹیلیکچول پراپرٹی اینڈ پبلک انٹریسٹ، نیشنل لا یونی ورسٹی، نئی دہلی،  دسمبر 2015۔

قومی سطح کے اجلاس میں شرکت و پریزینٹیشن:


٭    اردو ویکی پیڈیا ورکشاپ، اردو سینٹر ترواننتا پورم، دسمبر 2014۔

٭    ہندی ویکی میٹ اپ نئی دہلی، فروری 2015۔

٭    مقالہ لکچر اور ورکشاپ بعنوان علم العروض ، جامعہ شنکراچاریہ برائے سنسکرت، شعبہ اردو، کوئی لینڈی، کیرلا ، مارچ 2014۔  

صحافت    :    مختلف موضوعات پر کالمز کی تحاریر،رپورتاژی، دنیا کے مختلف اردو پورٹلز میں

بحیثیت کالمسٹ۔

  دلچسپ میدان  :         اردو کی ترویج، اردو کو انٹرنیٹ سے آراستہ کرنا، انٹرنیٹ پر اردو مواد کی ذخیرہ سازی کے مواقع پیدا کرنا، اور اس کے لیے تربیتی کلاسیز کی فراہمی۔ بھارت میں طب یونانی موضوع پر تحقیقات کے لیے ماخذات کی فراہمی۔

ای میل         :    ahmadnsiarsayeedi@yahoo.co.in

موبائل نمبر    :    09325811912

*********************
٭٭٭٭

 

 
You are Visitor Number : 1448