donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
design_poetry
Share on Facebook
 
Arshad Meena Nagri
Poet/Writer
--: Biography of Arshad Meena Nagri :--

 

 Arshad Meena Nagri 

Name:- Momin Shaikh Abdul Rashid Shaikh Mahboob

Pen Name: Arshad Meena Nagri

Date of Birth: 3, March 1942, Meena Nagar ( Jalgaon)

Education: P.T. C., D. ed.

Engagement: Teaching , Attachment in Film

Genres: Shayari, Prose

Books: Ahsas, Naye Ujale, Dharti ke Tare, Eid, Bolte Patthar

Award: above one dozen

Mobile: 09823145386

Address: 51, Mominpura, Malegaon-423203 (Nasik)

 شناختی اشاریہ 

 
اسم:مومن شیخ عبدالرشید شیخ محبوب
تخلص:ارشدؔ مینانگری
وطن:مینانگر (دھرن گائوں)، ضلع جلگائوں، مہاراشٹر
مقامِ پیدائش:مینانگر (دھرن گائوں)، ضلع جلگائوں، مہاراشٹر
وطن ثانی: مالیگائوں، ضلع ناسک، مہاراشٹر
تاریخ پیدائش:۳؍ مارچ ۱۹۴۲ء
ابتدائی تعلیم و مقام: فائنل، مینانگر، (دھرن گائوں)، ضلع جلگائوں، مہاراشٹر
S.S.C.جونیئر PTC سینئر PTC
D.Ed.مالیگائوں (پنڈت) دھولیه اور دیگر ادبی امتحانات
ذریعه معاش:درس و تدریس ۱۹۶۱ء تا مارچ ۲۰۰۰ء شهر مالیگائوں (ناسك)
اعزازات :مثالی ٹیچر كئی مرتبه، راشٹریه كوی، خطابات و آفتابِ سخن، عوامی شاعر، شاعر انسانیت، سهل ممتنع كا ممتاز شاعر، زودگو خوب گو سخن ور، موضوعات كا عدیم المثال شاعر، گیتوں كا راجه، غزلوں كا شهنشاه، نظموں كا بادشاه، تحت اللفظ اور ترنم كا بےمثال شاعر، هندی اور اردو كا خوبصورت سنگم، تاثیر و معنویت كا كمال، وقت كا نباض وغیره كئی مختلف ادبی، تعلیمی، سیاسی، سماجی، مذهبی، ثقافتی تنظیموں سے اعترافِ خدمات اور اعزازات و عوام و خواص میں مقبولیت بےمثال كا حامل، ادارهٔ اقبال احمد اقبال، مالیگائوں كا اعترافِ خدمات ایوارڈ، چارشعری مجموعوں کے ادبی گوشے ماہنامہ بیباک، راشٹریہ ایکاتمتا ایوارڈ، ماہنامہ فنون کا ادبی گوشہ، اردو ساہتیہ اکادمی مہاراشٹر اشاعتی رقوم، کئی انعامی مقابلوں میں اولین انعامات وغیرہ۔
سرگرمیاں: پچاس برسوں سے درس و تدریس كی ذمه داریوں كو ممتازیت كے ساته نبھاتے ہوئےملک اور بیرون ممالک میں مشاہیر شعراء کے درمیان مشاعروں میں شرکت اور نمایاں کامیابیاں، معتبررسائل اور اخبارات میں مسلسل کلام شائع ہوتے ہیں۔
منفرد خصوصیات:اردو زبان کے علاوہ ہندی اور مراٹھی زبانوں میں بھی ہمہ گیر شاعری کی مثل قائم کی اور مقبولیت پائی۔ تقریباً ہر صنف سخن میں شعر و ادب کی مقصدی عظمت کو برقرار رکھا۔ مقابلہ جاتی جلسوں میں ہزاروں طلبہ و طالبات کو تربیت دے کر اول انعامات حاصل کرنے کی اہلیت بخشی۔ ہمیشہ فروغ یکجہتی میں حب الوطنی، یکجہتی، اخلاق پر مبنی گیت، اسکولوں کالجوں اور درس گاہوں میں بھی گائے جاتے ہیں۔ بڑوں کے لیے ہی نہیں بلکہ بچوں کے لیے بھی آپ نے بےحساب تعلیمی، ادبی سرمایہ مہیا کیا ہے۔ جس سے معلمین اور طلبہ مستفیض ہو رہے ہیں۔ موصوف کا انداز تحت اللفظ اور منفرد ترنم مقبول عام و خاص ہے۔ سامعین و ناظرین کے نباض یہ کہلاتے ہیں۔ اپنی شاعری میں انسانی احساسات کی ترجمانی کرنے میں مہارت رکھتے ہیں۔ مشاہیر قوال اور گلوکار کئی ہزار کلام گا چکے ہیں۔ کئی البم اور کیسیٹ جاری ہو چکے ہیں۔
بیٹے بیٹیاں :عظیم ارشد، علیم طاہرٹیچر، نعیم ارشد بی اے، ، کلیم ارشد انجینئر، 
مقیم ارشد انجینئر، ندیم ارشد ایم اے بی ایڈ، نشاط ارم بی ایڈ ایم ایڈ، انبساط ارم ڈی ایڈ، حلیمہ بی (اہلیہ) فہیم الدین (پوتا)، عین الارم (پوتی)، اردم الدین (پوتا)
والدین:مرحوم مومن شیخ محبوب (والد)، مرحوم حجن جہان بی (والدہ)، مرحوم شمس الدین (دادا)، مرحوم نور بی (دادی)
مطبوعہ شعری مجموعے:احساس (غزلیات)، نئے اجالے (گیت اور نظمیں)، 
دھرتی کے تارے (ادب اطفال)، عید (شعری مجموعہ)، سہروں کے چہرے (شعری مجموعہ)، 
ماں (شعری مجموعہ)
زیر طبع شعری مجموعے :
بولتے پتھر،(قطعات)  گیت ہی گیت،  رحمۃ اللعالمین (نعتیں)  اور تقریباً ۱۰۹ شعری اور نثری مجموعے زیر ترتیب ہیں۔
پتہ:ارشدؔ مینانگری، مومن پورہ، ۵۱، مالیگائوں، ضلع ناسک، مہاراشٹر، انڈیا
موبائیل :9823145386 / 9270845009
 
تحریر کردہ: ندیم ارشد
 

                                  

 

 
You are Visitor Number : 2508