donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
design_poetry
Share on Facebook
 
Basharat Ali Sharar
Poet
--: Biography of Basharat Ali Sharar :--

 Basharat Ali Sharar 

 

میرا نام بشارت علی شرر ہے اور فیصل آباد سے تعلق ہے، پچھلے کئی سالوں سے لاہور میں ہوں۔ یہیں سے انجنئیرنگ کی اور ماسٹرز ان بزنس ایڈمنسٹریشن اسلام آباد سے کیا۔ اپنے لائق کہنے کو کچھ خاص نہیں ہے۔ ایک ادنی اور حقیر سا انسان ہوں، فقیری شعبے سی تعلق ہے۔ طبیعت کا انتہائی حساس ہوں۔ جلد پگھل جاتا ہوں۔ لوگوں کی باتوں پہ جلدی اعتبار کر لیتا ہوں۔ محبت میرا وصف ہے۔ محبت ایمان ہے۔ محبت دین ہے اور محبت سے ہی بس عقیدت ہے۔ اللہ سے پیار کرتا ہوں اور اس ہی کی چاکری پہ راضی ہوں۔ اپنے لیئے اس خالق کی خاص عنایئات کا طلب گار ہوں۔ دل زخموں کو جب کھول کے یاروں کے درمیاں رکھا تو انھوں نے اسے شاعری کہہ دیا۔ کچھ من چلوں نے مجنوں کی روداد کا نام دے دیا۔ درد کے بدلے خوشیاں بیچتا ہوں۔ شہر بھر میں میرا یہی کاروبار مشہور ہے۔ فیس بک کے دوستوں میں من چلے عاشق سے جانا جاتا ہوں۔ ادب سے لگاؤ ہے پر حد درجے کا بے ادب انسان ہوں۔ صوفیانہ میوزک پسند ہے۔ بابا بھلے شاہ، وارث شاہ، حق باہو اور بابا فرید الدین گنج شکر اور کئی دوسرے صوفی شاعر ہیں جن کا کالام من سے سنتا ہوں۔ اپنے وجود میں کسی چیز کو گم سمجھتا ہوں اس چیز کی تلاش میں ہوں۔ بہت کچھ تو نہیں بس کچھ غزلیں۔ چند نظمیں اور تین عدد کہانیاں لکھ کر خود اپنے ہی پاس محفوظ کر لیں ہیں۔ کوئی اچھا پبلشر ملا تو پبلش کروا دوں گا۔ ورنہ میرے ساتھ ہی میرا اثاثہ بن کر چل دے گا۔
 
********
 
 
You are Visitor Number : 1546