donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
design_poetry
Share on Facebook
 
Belal Aabgalvi
Poet
--: Biography of Belal Aabgalvi :--

 

 بلالؔ آبگلوی 
 
بلالؔ آبگلوی شاعرہونے کے ساتھ ساتھ ایک سیاسی کارکن تھے۔ وہ سیاسی میدان میں ہمیشہ رہتے تھے۔ وہ خلافت کمیٹی کے سکریٹری بھی تھے اور گاندھی نیشنل ہائی اسکول کے معلم بھی ۔ ان کی پیدائش 1900 ء میں ہوئی۔ وہ پٹنہ کالج میں زیر تعلیم تھے۔ اس وقت ہندستانیوں کے ذہن میں آزادی کا جذبہ بیدار ہو گیا تھا اور انگریزی کے خلاف نفرت کی چنگاڑی پھوٹ رہی تھی۔ چنانچہ بلالؔ بھی انگریزوں کے خلاف اٹھ کھڑے ہوئے۔
 
 ان کے بہت سے اشعار زمانے کے ہاتھوں برباد ہو گئے۔ لیکن کچھ اشعار اب بھی ان کے خاندان والوں کے پاس موجود ہیں۔ تحریکِ آزادی میں جب قائدین گرفتار کر لئے گئے تھے ۔ اس وقت بھی انہوں نے
 
چند اشعار لکھے تھے جو پیش خدمت ہیں   ؎
 
 بادل گرجے بجلی چمکے چوئے ساری مڑیا ہائے
 نہرو بے چارہ جیل میں ہے کوئی نہیں ناد کھوا ہائے
٭
اے ری اے ری سکھی میری باتیں سنو پیا جاتے ہیں رن کو میں اب کیا کروں
گھر میں بیٹھی ہوئی دکھڑا رویا کروں یا کہ میں بھی سپاہی کا پیشہ کروں
 
( تحریر: محمد اقبال)
 
٭٭٭٭
 

 

 
You are Visitor Number : 1482