donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
design_poetry
Share on Facebook
 
Dr.Masood Alam Malick
Writer
--: Biography of Dr.Masood Alam Malick :--

Dr.Masood Alam Malick

 

ڈاکٹر مسعود عالم ملک
 
ڈاکٹر مسعود عالم ملک صاحب پرانے لکھنے والوں میں سے ہیں لیکن ان کا افسانوی مجموعہ بہت دیر سے شائع ہوا ہے ظاہر ہے وہ پیشے کے لحاظ سے ڈاکٹر ہیں اس وجہ سے لکھنے کا موقع کم ملتا ہے لیکن ڈاکٹر ہوتے ہوئے بھی مزاج میں فنکاری بھری ہوئی ہے، کم ہی سہی لیکن لکھتے ہیں اور اچھی چیز لکھتے ہیں اس کی زندہ مثال ان کا افسانوی مجموعہ کسک ہے جو ۱۹۸۷ء میں منظر عام پر آیا ہے اس میں ۱۸ افسانے ہیں ان کے افسانوں کے متعلق ڈاکٹر عبدالمغنی صاحب رقمطراز ہیں۔ ڈاکٹر مسعود عالم کے افسانوں میں واقعات اور واردات اور ان کے متعلق تاثرات کا ایک وسیع ذخیرہ پایا جاتا ہے قاری ان کے افسانے دلچسپی کے ساتھ پڑھ کر خوش وقت ہوسکتا ہے اور بعض حالات میں اثر بھی قبول کر سکتا ہے۔ یہ کامیاب افسانہ نگار کی پہلی شرط ہے جو مسعود صاحب پوری کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ مغنی صاحب کے اس اقتباس سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ مسعود صاحب اپنے فن سے اچھی طرح واقف ہیں اور فن کے تقاضوں کو اچھی طرح سمجھتے ہیں ان سے مستقبل میں بہتر امید کی جاسکتی ہے اگروہ خوب سے خوب تر کی تلاش کرتے رہے تو افسانہ نگاری کے میدان میں اپنی ایک الگ حیثیت قائم کرسکیں گے۔ سروآگ، شاعر گریباں، اہٹ، فیصلہ خواب اور تشنہ، وغیرہ ان کی منتخب کہانیاں ہیں۔
 
’’بشکریہ بہار میں اردو افسانہ نگاری ابتدا تاحال مضمون نگار ڈاکٹر قیام نیردربھنگہ‘‘’’مطبع دوئم ۱۹۹۶ء‘‘
++++
 
 
You are Visitor Number : 1563