donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
design_poetry
Share on Facebook
 
F.Ahmad Shad
Writer
--: Biography of F.Ahmad Shad :--

F.Ahmad Shad

 

ایف احمد شاد
 
ایف احمد شاد ۲۳؍دسمبر ۱۹۶۰ء کو عالم وجود میں آئے ماں باپ نے فاروق احمد نام رکھالیکن انہوں نے اپنا ادبی نام ایف احمد شاد رکھ لیا، چند ناگزیر وجوہات کے باعث میٹرک کے بعد تعلیم کا سلسلہ جاری نہ رہ سکا، ۱۹۷۶ء میں پہلا افسانہ چھپا اس کے بعد وقفے وقفے سے ملک کے مختلف رسائل میں ان کی کہانی چھپتی رہیں اب تک چالیس افسانے چھپ چکے ہیں کچھ معلوماتی مضامین بھی شائع ہوچکے ہیں۔ شادنے اپنے افسانوں میں زندگی کی دکھتی ہوئی رگ پر انگلی رکھنے کی کوشش کی ہے ان کی نظر معاشرے کے کمزور پہلو کی طرف رہتی ہے اور وہ ہمیشہ یہی کوشش کرتے ہیں کہ ان کے افسانے معاشرے کے کمزور پہلو کو اجاگر کرنے میں کامیاب ہوں علامتی افسانے نہ وہ لکھتے ہیں اور نہ ایسے افسانے انہیں پسند ہیں ان کا خیال ہے کہ ہر ادیب کو ایسی کہانیاں تخلیق کرنی چاہئیں جن کا تعلق زندگی سے گہرا ہو، اجنبی، مسیحا، ،خاموش، چیخ ، طمانچہ، اور اپنا گھر،وغیرہ کو اچھی کہانیوں میں شمار کیا جاسکتا ہے ان کہانیوں کی روشنی میں یہ امید کی جاتی ہے کہ آگے چل کر وہ اپنا ایک خاص مقام بنالیں گے۔
 
**************
 
You are Visitor Number : 1510