donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
design_poetry
Share on Facebook
 
Haidar Rizvi
Writer
--: Biography of Haidar Rizvi :--

 

 حیدر رضوی 
 
حیدر رضوی صاحب نے ۲۶ستمبر ۱۹۴۰ء کو ملک پور دربھنگہ میں آنکھیںکھولیں ،عالم، وبیرماہر، ایم اے ڈپ ان ایڈ کرنے کے بعد دوار کا ناتھ ہائی اسکول مظفر پور میں درس وتدریس کی خدمات انجام دے رہے ہیں، حیدر صاحب کا پہلا افسانہ ، نئی راہ، کے عنوان سے ماہنامہ ،صبح نو، پٹنہ ۱۹۶۰ء میں چھپا تھا اس کے بعد سے وہ برابر لکھ رہے ہیں لیکن ان کے لکھنے کی رفتار بہت کم ہے یہی وجہ ہے کہ اب تک ان کے صرف بیس افسانے صبح نو پٹنہ، پالیکا سماچارہ دہلی، پرواز ادب، لدھیانہ، مورچہ، گیا اور قافلہ، وغیرہ میں شائع ہوئے ہیں انہوں نے اپنے افسانوں میں انسانی نفسیات کی گتھیاں سلجھا نے کی کوشش کی ہے انسانی نفسیات کی روشنی میں لکھے گئے ان کے بہت سے افسانے کا فی مقبول ہوئے ہیں اس کے علاوہ معاشی کشمکش اور دوہری زندگی کی کشاکش وغیرہ کو بھی انہوں نے اپنے افسانے کا موضوع بنایا ہے اجزائے ترکیبی کا انہوں نے خاص خیال رکھا ہے، سہارا، بکھرے موتی، گناہوں کی کتاب، ایک قطرہ خون، اور ہوس کابیوپار، وغیرہ اچھی کہانیاں ہیں۔
افسانوں کے علاوہ ان کے بہت سے مذہبی مضامین کچھ انشایئے کچھ غزلیں اور نظمیں منظرعام پر آچکی ہیں۔
’’بشکریہ بہار میں اردو افسانہ نگاری ابتدا تاحال مضمون نگار ڈاکٹر قیام نیردربھنگہ‘‘’’مطبع دوئم ۱۹۹۶ء‘‘
++++
 
 
You are Visitor Number : 1492