donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
design_poetry
Share on Facebook
 
Hasan Nezami Kairapi
Writer
--: Biography of Hasan Nezami Kairapi :--

Hasan Nezami Kairapi

 

حسن نظامی کیراپی
 
حسن نظامی کیراپی کی پیدائش ۸؍ جنوری ۱۹۴۱ء کو موضع کیراپ اورنگ آباد میں ہوئی میٹرک پاس کرنے کے بعد کرافٹ مین شپ ڈپلوما کورس مکمل کیا اور ٹیلکو ورکس جمشیدپور میں ٹکنیشین ہوگئے تقریبا ۲۸ برسوں سے افسانہ نگاری کر رہے ہیں پہلا افسانہ مجبوری، کے عنوان سے روزمانامہ ،اخوت ،کلکتہ ، ۱۹۶۱ء میں چھپا تھا اور اب تک تقریبا پانچ سو کہانیاں لکھ چکے ہیں لیکن افسوس کی بات ہے کہ اب تک کوئی افسانوی مجموعہ نہیں چھپا ہے ان کے افسانے ہندوپاک کے ایک سو سے زیادہ رسائل وجرائد میں چھپ چکے ہیں پھر بھی ان کا قلم تھکا نہیں ہے افسانوں کے علاہ سیاسی مضامین رپورتاژ، نثری نظمیں ،انگریزی اور ہندی سے ترجمہ شدہ کہانیاں اور مضامین کی تعداد بھی سینکڑوں تک پہنچتی ہے۔ نظامی صاحب کی کہانیوں میں زندگی اپنے پورے آب وتاب کے ساتھ جلوہ فرمارہتی ہے حقیقت کو کہانی کا روپ عطا کرنے کا ہنر وخوب جانتے ہیں کاج کے مسائل اور ان کی پریشانیاں کیراپی کے افسانوں میں آسانی سے دیکھی جاسکتی ہیں، واقعہ نگاری میں وہ اپنے ہمعصروں سے بہت آگے ہیں افسانے کی تکنیک کا لحاظ وہ ہمیشہ رکھتے ہیں روایت کی چاسداری بے باک اندازکی شکل میں قائم رہتی ہے۔ زبان وبیان کی شگفتگی اور طرز اظہار خوب تر ہوتا ہے۔ حسن نظامی کیراپی کے افسانوں میں زندگی پوری حقیقت کے ساتھ جلوہ نماہے سماج کی دکھتی رگوںپر اس صفائی سے ہاتھ رکھتے ہیں کہ بے ساختہ آہ نکل جاتی ہے آپ کے افسانوں میں افسانے کی تکنیک کے ساتھ ساتھ واقعہ نگاری پوری شدت ہوتی افسانے کی تکنیک کے ساتھ ساتھ واقعہ نگاری پوری شدت ہوتی ہے اور یہی آپ کے افسانوں کی خوبی ہے۔ حسن نظامی صاحب جدیدیت کی لہر میں بھی نہیں بہے یہی وجہ ہے کہ قارئین ان کے افسانوں کو پسند کرتے ہیں ان کے اچھے افسانوں میں بچہ اور کھلونا، ننگاآدمی، راز، اور شکار، وغیرہ کا نام لیا جا سکتا ہے۔
 
’’بشکریہ بہار میں اردو افسانہ نگاری ابتدا تاحال مضمون نگار ڈاکٹر قیام نیردربھنگہ‘‘’’مطبع دوئم ۱۹۹۶ء‘‘
++++
 
 
You are Visitor Number : 1530