donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
design_poetry
Share on Facebook
 
Hasan Rahber
Writer
--: Biography of Hasan Rahber :--

Hasan Rahber

 

حسن رہبر
 
حسن رہبر صاحب کی پیدائش ۲۴؍ مارچ ۱۹۴۲ء کو حسین آباد بھاگلپور میں ہوئی ان کے والد حاجی اشرف علی ،مرحوم، ایک جانی پہچانی شخصیت تھی ،رہبر صاحب کا پیشہ تجارت ہے لیکن وقت نکال کر ادب کی خدمت کرتے رہتے ہیں، پہلا افسانہ ،ٹھوکر، جنوری، ۱۹۶۰ء کے ماہنامہ، پرستان، دہلی میں شائع ہوا تھا، اب تک تقریباً ایک سو افسانے ملک کے بہت سے پرچوں میں شائع ہوچکے ہیں لیکن کوئی افسانوی مجموعہ ابھی تک منظر عام پر نہیں آیا ہے۔ حسن رہبر کی کہانیوں میں سماجی ، اخلاقی اور کبھی کبھی سیاسی موضوعات نظر آتے ہیں، وہ جمالیاتی قدروں کو نظر انداز نہیں کرتے بلکہ موضوع اور فن کو خوشگوار احساس ہمسفری کا حامل بناتے ہیں انہوں نے اپنے افسانوں میں انسانیت کی تہذیب وتقدیر کو پیش کیا ہے۔ حسن رہبر قصہ کہنے کا فن جانتے ہیں وہ بنیادی طور پر قصہ گو ہیں ان کے یہاں کہانی کہنے کا روایتی انداز بھی ہے تجریدی بھی اور علامتی بھی ان کی زبان بھی خوبصورت دل آویز ہے اس لئے قاری کی دلچسپی شروع سے آخر تک رہتی ہے مگر ان کا بنیادی وصف احساس کی شدت ہے جس کی تر سیل میں انہیں بلاک چابکدستی حاصل ہے، ان کے افسانوں کا دوسر اوصف ان کا اختصار ہے رہبر صاحب نے روایت اور جدیدیت کے بیچ کی راہ نکالی ہے ان کے افسانے نہ تو انتہا پسند کے شکار ہیں نہ روایت سے بندھے ٹکے بے آواز صدا، راستے کا پتھر، اور ایک پل کا فاصلہ وغیرہ ا ن کی نمائندہ کہانیاں ہیں۔
 
’’بشکریہ بہار میں اردو افسانہ نگاری ابتدا تاحال مضمون نگار ڈاکٹر قیام نیردربھنگہ‘‘’’مطبع دوئم ۱۹۹۶ء‘‘
++++
 
 
You are Visitor Number : 1591