donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
design_poetry
Share on Facebook
 
Hasrat Azimabadi
Poet
--: Biography of Hasrat Azimabadi :--

 

 حسرت ؔ عظیم آبادی 
 
حسرت ؔ عظیم آبادی کا نام غلام رسول ، تخلص حسرت تھا۔ ان کا سن پیدائش 1885 ء ہے۔ وہ محلہ چوراہا آغا حسینا میں رہتے تھے۔ وہ اپنا کلام امدادؔ کو دکھاتے تھے ۔ بعد میں شادؔ کے شاگرد ہوئے۔ ان کا کلام بہت ہی دلکش اور پر اثر ہے۔ انہوں نے ایک طویل مثنوی، خوابِ حسرت عرف پٹنے کی کہانی لکھی ہے جس میں 194  اشعار ہیں۔ اس مثنوی میں عظیم آباد کے محلوں ،شخصیات اور مقامات کا نقشہ پر لطف انداز میں کھینچا ہے۔ یہ مثنوی اب بھی خدا بخش لائبریری میں موجود ہے۔ اور ان کا دیوان 254 صحافت پر محیط خدا بخش لائبریری میں محفوظ ہے
 
۔چند اشعار درج ذیل ہیں۔
 
بے وفا لاکھ کہیں غم نہیں صورت والے
 میرا مشرب ہے وفا ہم ہیں محبت والے
٭
دکھایا لاکھ زمانے انقلاب اپنا
 مگر ہوا نہ تہی ساغرِ شراب اپنا
 اٹھا کے ہاتھ میں کہتا ہے یار دل کو مرے
 اس آئینے میں بھی دیکھیں ذرا شباب اپنا
 
( تحریر: محمد اقبال)
 
٭٭٭
 
 
You are Visitor Number : 1640