donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
design_poetry
Share on Facebook
 
Ibrar Mujeeb
Writer
--: Biography of Ibrar Mujeeb :--

Ibrar Mujeeb

 

ابرار مجیب
 
ابرارمجیب پہلے ارمان شباب کے نام سے لکھا کرتے تھے لیکن ادھر چند برسوں سے ابرار مجیب کے نام سے لکھ رہے ہیں ان کے والد جناب مجیب الرحمن کا آبائی پیشہ کاشت کاری تھا لیکن نئی نسل نے اس پیشے کو چھوڑ کر ملازمت اختیار کرلی ہے۔ ابرار مجیب ٹسکو جمشید پور میں ملازمت اختیار کرلی ہے۔ ابرار مجیب ٹسکو جمشید پور میں ملازمت کرتے ہیں ان کی پیدائش ۲۳؍ستمبر ۱۹۶۴ء کو بھپورہ دربھنگہ میں ہوئی بی کام تک تعلیم حاصل کرچکے ہیں ان کا پہلا افسانہ کہانیوں کی کہانی کے عنوان سے ،نکھار ، فروری، ۱۹۸۱ء میں چھپا اب تک وہ پچاس افسانے لکھ چکے ہیں جو ملک کے مختلف رسائل میں چھپ چکے ہیں انہوں نے چند کہانیاں ہندی میں بھی لکھی ہیں کچھ غزلیں اور ادبی مضامین بھی شائع ہوچکے ہیں ان کا خیال ہے کہ چند برس پہلے تک جو افسانے لکھے گئے ان میں توازن ، اعتدال اور ہم آہنگی کی کمی ہے، جہاں تک ان کی اپنی افسانہ نگاری کا سوال ہے تو ان کے ابتدائی افسانوں میں تقلیدی رویہ دورہی سے جھلکتا ہے لیکن حالیہ افسانوں میں انہوں نے کچھ پہچان بنائی ہے اپنے ماحول اور اپنی زمین سے جڑے ہوئے مسائل کو پیش کرنے کی کوشش کی ہے اور بہت حد تک کامیاب بھی ہوئے ہیں اگر انہوں نے مشق جاری رکھی تو بہتر مستقبل انہیں خوش آمدید کہے گا۔ پچھوارے کا نالا ، بازیافت، اپنی موت کا نوحہ اپنی مٹی کی خوشبو اور واپسی ، وغیرہ ان کی منتخب کہانیاں ہیں ان کہانیوں میں انہوں نے اپنی فنکاری کا بہتر ثبوت پیش کیا ہے زبان وبیان کی دل کشی نے انہیں اور بھی بہتر بنادیا ہے۔
 
’’بشکریہ بہار میں اردو افسانہ نگاری ابتدا تاحال مضمون نگار ڈاکٹر قیام نیردربھنگہ‘‘’’مطبع دوئم ۱۹۹۶ء‘‘
 
++++
 
 
You are Visitor Number : 1567