donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
design_poetry
Share on Facebook
 
Imroz Jahan
Writer
--: Biography of Imroz Jahan :--

Imroz Jahan

 

امروز جہاں
 
امروزجہاں نے صرف چھ سال پہلے افسانہ نگاری شروع کی ہے لیکن اس تیز رفتاری سے افسانوی ادب پر ابھری ہیں کہ ویسی مثال کم ہی ملے گی پانچ سال کے اندر ان کی تیس بتیس کہانیاں ملک کے معیاری پرچوں میں شائع ہوچکی ہیں ان سے اندازہ ہوتا ہے کہ انہیں کہانی بنانے کا فن خوب آتا ہے اور اس فن کے سہارے بہت جلد وہ بلند مقام حاصل کرلیں گی۔ ان کی پہلی کہانی ،حریم، دسمبر ۱۹۸۳ء میں چھپی تھی اس کے بعد ہر اچھے پرچوں میں ان کی کہانیاں چھپتی رہی ہیں، انہوں نے اپنے افسانوں میں زندگی کی شکست ،ناکامیوں کے جندبے اور دردوکرب کا اظہار بڑی فنکاری اور چابکدستی سے کیا ہے انہوں نے افسانہ نگاری کا انتخاب اس لئے کیا ہے کہ اس کے ذریعہ بڑی آسانی سے سب کچھ کہا جا سکتا ہے عورت کو انہوں نے بہت قریب سے دیکھا ہے۔ دوسرے وہ خود بھی عورت ہیں ،اس لئے عورتوں کے جذبات کو اچھی طرح سمجھتی ہیں اور محسوس کرتی ہیں یہی وجہ ہے کہ عورتوں کے خیالات اور جذبات کی ترجمانی انہوں نے بڑے سچے انداز سے کی ہے ،انجام کار، نقش وفا، فریب زندگی، جذبوں کی آگ ،شکست کی آواز ، اور سوغات، وغیرہ ان کی ایسی کہانیاں ہیں جن کی روشنی میں انہیں اچھی طرح سمجھا جاسکتا ہے۔ امروز جہاں کی ولادت ۳۱؍جنوری ۱۹۶۶ء میں ملکی محلہ بھوجپور میں ہوئی ان کے والد کا نام سید محمد سلمان ہے وہ بی اے تک تعلیم حاصل کر چکی ہیں۔
 
’’بشکریہ بہار میں اردو افسانہ نگاری ابتدا تاحال مضمون نگار ڈاکٹر قیام نیردربھنگہ‘‘’’مطبع دوئم ۱۹۹۶ء‘‘
 
++++
 
 
You are Visitor Number : 1465