donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
design_poetry
Share on Facebook
 
Irshad Bin Nezam
Writer
--: Biography of Irshad Bin Nezam :--

Irshad Bin Nezam

 

ارشاد بن نظام
 
ارشاد بن نظام کی پیدائش ۳؍نومبر۱۹۶۳ء کو محلہ برا(آرہ) میں ہوئی والدین سے ارشاد حسین نام پایا لیکن سن بلوغیت کو پہنچ کر ارشاد بن نظام بن گئے انہوں نے بی اے تک تعلیم حاصل کی ۱۹۷۹ء میں ان کا پہلا افسانہ ماہنامہ ، شیبا ممبئی میں شائع ہوا اب تک پچاس سے زیادہ افسانے شائع ہوچکے ہیں انہوں نے اپنے افسانوں میں ان سیاسی اور سماجی مسائل کا تذکرہ کیا ہے جن سے آج عام طور پر لوگ دو چار ہیں، وہ اصلاحی افسانے لکھ کر قوم کی اصلاح کرنا چاہتے ہیں، زبان وبیان کے اعتبار سے بھی ان کے افسانے لائق تحسین ہیں ان کے افسانوں میں گہرے مطالعہ اور تیز مشاہدہ کی جھلک نظر آتی ہے یقین ہے وہ مستقبل میں اور بھی بہتر افسانے لکھ پائیں گے، ریت کی دیوار، جز ولانیفک ، ندامت کے آنسو ،گمشدہ دیوار، اونچے لوگ، اور ، نئی وشا، وغیرہ ان کی ایسی کہانیاں ہیں جنہیں اچھی کہانیوں میں شمار کیا جاسکتا ہے اور ان کی روشنی میں ان کی افسانہ نگاری کو اچھی طرح سمجھا جاسکتا ہے۔ درخشاں کے نام سے ایک افسانوی مجموعہ زیر طبع ہے۔
 
*****************
 
You are Visitor Number : 1572