donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
design_poetry
Share on Facebook
 
Ismat Ara
Writer
--: Biography of Ismat Ara :--

Ismat Ara

 

عصمت آرا 
 
عصمت آرا بہت سی کہانیاں لکھ چکی ہیں بہار کی خواتین افسانہ نگاروں میں ان کا نام بھی شامل ہے لیکن پچھلے چند برسوں سے ان کی کہانیاں نظر نہیں آرہی ہیں معلوم نہیں انہوں نے لکھناکیوں کم کردیا، دودھ کاجلا، خول، بابل کے گیت، ستارے کی موت، اور گروکارواں، وغیرہ ان کی وہ کہانیاں ہیں جو کافی مقبول ہوچکی ہیں۔.
 
عصمت آرا عام طور پر اونچے گھرانوں کے گھر کی کہانیاں اور ان کا المیہ پیش کرتی ہیں ساتھ ہی جوان لڑکیوں کی شادی کے مسئلے کو بھی زبان دینے کی کوشش کرتی ہیں ان کے یہاں قصہ پن کی دلچسپی کردار نگاری، اختصار اور جابجا اشاراتی جملے ملتے ہیں جن کی وجہ سے قارئین شروع سے آخرتک ان کی کہانیوں میں ڈوبارہتا ہے اگر وہ طباعت واشاعت کا سلسلہ جاری رکھیں گی تو بہت جلداپنا مقام حاصل کرلیں گی۔
++++
 
 
You are Visitor Number : 1526