donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
design_poetry
Share on Facebook
 
Kahkashan Perween
Writer
--: Biography of Kahkashan Perween :--

Kahkashan Perween

 

کہکشاں پروین
 
کہکشاں پروین بہار کی ایک جانی پہچانی افسانہ نگار ہیں ان کی کہانیاں ماہنامہ شاعر، زبان وادب ، پرواز ادب پاسباں، تعمیر، اور نیادور، وغیرہ میں شائع ہوتی رہتی ہیں، دو افسانوی مجموعے منظر عام پر آچکے ہیں پہلا مجموعہ ۱۹۸۶ء میں ایک مٹھی دھوپ ، کے عنوان سے اور دوسرا مجموعہ ،دھوپ کا سفر، ۱۹۹۰ء میں چھپا ہے، دونوں افسانوی مجموعے ادبی حلقوں میں کافی مقبول ہوئے پی ایچ ڈی کا مقالہ صالحہ عابد حسین حیثیت نادل نگار ، بھی کتابی شکل میں منظر عام پر آگیا ہے، بہت سے تنقیدی مضامین بھی چھپ چکے ہیں، انہوں نے اپنے افسانوںمیں عام سماجی حالات کے ساتھ ساتھ گھریلوزندگی کو بھی پیش کرنے کی کوشش کی ہے آج کے انسان کا ذاتی کرب ان کے افسانوں کا خاص موضوع ہے انداز بیان دلکش اور زبان عام فہم استعمال کرکے افسانے کی دلچسپی قائم رکھتی ہیں۔ کہکشاں پروین بوکار ومہیلا کالج بوکارو میں لکچررہیں تقریبا ًپندرہ سال سے ادب کی خدمت کررہی ہیں ان کا پہلا افسانہ ماہنامہ ، محرک ۱۹۷۹ء میں شائع ہوا تھاامید ہے مستقبل میں بھی وہ اردو ادب کی خدمت اسی لگن سے کرتی رہیں گی۔
***************
 
You are Visitor Number : 1620