donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
design_poetry
Share on Facebook
 
Moghisuddin Faridi
Poet/Writer
--: Biography of Moghisuddin Faridi :--

 

 مغیث الدین فریدی 
 
خودنوشت
 
 میں فتح پور سیکری میںحضرت شیخ سلیم چشتیؒ کی خانقاہ کے قریب اپنے آبائی مکان میںیکم مئی ۱۹۲۶ء کو پیدا ہوا۔ ابتدائی تعلیم خاندان کی روایت کے مطابق گھر پر ہوئی۔ فارسی اپنے والد پیر زادہ عظیم الدین فریدی سے پڑھی۔ وکٹوریہ ہائی اسکول آگرہ سے ہائی اسکول کا امتحان دیا۔ انٹر میڈیٹ آگرہ کالج سے اور بی اے سینٹ جانس کالج سے کیا۔ ۱۹۴۶ء میں ایم اے ( اردو ) کے لئے مسلم یونیورسٹی علی گڑھ میں داخل ہوا۔شعر گوئی کا سلسلہ آٹھویں جماعت سے شروع ہو گیا تھا۔ حضرت نظام الدین فتح وری سے کلام پر اصلاح لی اور علم عروض سیکھا اسکول میں مولوی سید حامد علی، آگرہ کالج میں پروفیسر محمد طاہر فاروقی سینٹ جانسن کالج آگرہ میں پرورفیسر حامد حسن قادری اور مسلم یونیورسٹی علی گڑھ میں پروفیسر رشید احمد صدیقی اور پروفیسر مسعود حسین خاں کی توجہ اور شفقت میرے ادبی ذوق کی تربیت کرتی رہی۔ آگرے میں ۱۹۴۰ء سے ۱۹۴۶ء تک مشاعروں میں پابندی سے شرکت کی۔ آگرہ میں شعر و ادب کی محفلیں سیماب اکبر آبادی، احقر اکبر آبادی، میکش اکبر آبادی، اور صبا اکبر آبادی کے دم سے بڑی با وقار اور طر لطف ہوتی تھیں۔ ان محلفوں میں اکثر جوش ملیح آبادی ، جگر مراد آبادی ، احسان دانش، اور حفیظ جالندھری کے ساتھ مجاز لکھنوی،معین احسن جذبی اور جاں نثار اختر بھی شریک ہوتے تھے۔
حضرت میکش اکبر آبادی کا دیوان خانہ شعر و ادب کا مرکز بنا ہوا تھا۔ جوش ، جگر فراق، جذبی، آل احمد سرور، مجنوں گورکھپوری، اور مجاز لکھنوی آگرے میں میکش صاحب کے مہمان ہوتے تھے۔ ۱۹۴۸ء میں علی گڑھ سے واپس آگرے آیا۔ ملک تقسیم ہو چکا تھا۔ آگرے کی تہذیبی بساط لٹ چکی تھی۔ اس وقت مجھے سینٹ جانس کالج آگرہ میں اردو اور فارسی پڑھانے کی خدمت سپرد کی گئی۔ ۱۹۶۲ء تک میں نے یہ خدمت انجام دی۔
 
۱۹۶۲ء سے شعبہ اردو دہلی یونیورسٹی سے وابستہ ہوں۔ پہلے لکچرر رہا ۔ پھر ریڈر ہو گیا۔ اردو میں پی ایچ ڈی کی ڈگری بھی دہلی یونیورسٹی سے حاصل کی۔
 
 غزلوں کا مجموعہ کفرِ تمنا،۱۹۴۷ء میں شائع ہوا۔ نظموں کا مجموعہ نیا افق اور تاریخی قطعات کا مجموعہ ابھی تک شائع نہیں ہو سکا ہے۔
 
************************
 
You are Visitor Number : 1908