donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
design_poetry
Share on Facebook
 
Mushtaq Ahmad Noori
Writer
--: Biography of Mushtaq Ahmad Noori :--

 

Mushtaq Ahmad Noori

Name:-Mushtaq Ahmad Noori,

Date of Birth: 7, May, 1950, Forbesganj

Education: B.Sc. M.ed

Engagement: Bihar Information Service,  Deputy Director

Genres: Afasan Negari, Bachcho’n ke liye Kahaniya’n Khake, Tanqeed

Books: Talash, Band Aankho’n ka Safar, Chhat par thahri dhoop

Journalism: Zuban-o-Adab (Patna) aur Bihar (Patna) ki Idarat

Award:  From Bihar Urdu Academy and other many institution

Phone: 08877674854, 09128036314

Address: Road No.-4, Sector-1, Haroon Nagar, Phulwari Sharif, Patna-801505 (Bihar)

 

 

مشتاق احمد نوری
 
مشتاق احمد بہار کے جانے پہچانے افسانہ نگار ہیں نئی نسل کے افسانہ نگاروں میں ان کا نام کافی روشن ہوچکا ہے ان کی پیدائش ۷؍مئی ۱۹۵۰ء کو گوگی پوٹھیہ (پورنیہ) میں ہوئی بی ، ایس،سی، بی ایڈ، ایم ایڈ کرنے کے بعد حکومت بہار کے محکمہ اطلاعات وتعلقات سے وابستہ ہوگئے ابتداء میں بچوں کے لئے کہانیاں لکھتے رہے اور شاعری کا ذوق بھی رہا، لیکن بعد میں افسانہ نگاری کو اپنا لیا وہ اردو کے علاوہ ہندی میں بھی کہانیاں لکھتے ہیں ان کے کچھ تنقیدی مضامین بھی شائع ہوچکے ہیں، ۱۹۶۷ء سے کہانیاں لکھ رہے ہیں اب تک ایک سوکے قریب افسانہ ہندوستان کے ہر اچھے پرچے میں شائع ہوچکے ہیں ایک افسانوی مجموعہ، تلاش، ۱۹۷۷ء میں شائع ہوا ہے اس میں سولہ کہانیاں ہیں کچھ علامتی اور کچھ غیر علامتی ہیں۔ مشتاق احمد نوری صاحب نے اپنی زندگی میں جو محسوس کیا دیکھا اور جھیلا اسے ہی افسانوں میں برتا ہے سیاسی، سماجی اور اخلاقی مسائل پر بھی انہوں نے قلم اٹھایا ہے انہوں نے کہیں کہیں نفسیاتی گرہیں کھولنے کی بھی کوشش کی ہے او رکہیں کہیں حسن وعشق اور زلف ورخسار کی باتیں بھی کی ہیں۔زبان وبیان میں روانی دلکش ہے الفاظ کی نشست اور جملے کی ساخت میںبڑی فنکاری نظر آتی ہے بعض جگہ منظر نگاری کو بھی پیش کیا ہے جس سے افسانے کی دلکشی میں بہت حد تک اضافہ ہوگیا ہے۔وہ ایک لمحہ ، شہر کا خدا، خودکشی، حرف آخر، پتھر کی لکیر، زندگی اے زندگی ، نوک اور کانٹے کی خوشبو ، وغیرہ اچھی کہانیاں ہیں امید کی جاتی ہے کہ نوری صاحب آئندہ اردو افسانے کی اور بھی اچھی خدمت کر سکیں گے۔
++++
 
 
You are Visitor Number : 3088