نصیرؔ عظیم آبادی
نصیرؔ عظیم آبادی کا کلام دلچسپی سے خالی نہیں۔ یہ ایک اچھے شاعر تھے۔ان کی شاعری میں بلا کی روانی ہے۔ طنز بھی ہے اور ساتھ میں پند و نصیحت بھی ہے وہ اپنے کلام میں لفظوں کا استعمال بہت چستی سے کرتے ہیں۔
چند اشعار درج ذیل ہیں۔ ؎
پیچ پگڑی کا نہ سدھرا ہوا سرکار بندھے
جب بندھے سر پہ تو بس لٹپٹی دستار بندھے
کام کیا آیا جنوں، قید شریعت نہ رہی
ہم سے بے ہوش رہا ہو گئے، ہشیار بندھے
******
|