donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
design_poetry
Share on Facebook
 
Natiq Galauthvi
Poet
--: Biography of Natiq Galauthvi :--

 

 

 ناطق گلائوٹھوی 
 
خود نوشت
 
 میرا نام ابو الحسن ہے۔ والد صاحب رحمۃ اللہ علیہ کا اسم گرامی ظہور الدین حسن تھا۔ وطن مالوف قصبہ گلائوٹھی ضلع میرٹھ ۔ غالباً ۱۱؍ نومبر ۱۸۸۶ء کو شہر کامٹی میں جو ناگپور سے ۹ میل پر ہے پیدا ہوا۔ سلسلہ نسب سادات گیلان سے ملتا ہے۔ ہندستان میں مولانا سید منہاج الدین صاحب مورث اعلیٰ احمد شاہ ابدالی کے ساتھ تشریف لائے جن کا میں ساتواں پوتا ہوں۔ جدی جائداد کا عذر ۱۸۵۷ء میں خاتمہ ہو گیا جب کہ میرے ایک تایا صاحب کو پھانسی بھی دی گئی۔ والد صاحب نے جو کچھ پیدا کیا تھا اسے چھوٹے بھائی نے میری عدم موجودگی میں ختم کر دیا اور مر بھی گیا۔ خدا اس کی مغفر ت کرے۔ والد صاحب کو بھی ذوق سخن تھا مگر وہ لکھ کر جمع کرنے کے عادی نہ تھے۔ میرے تایا سید فیض الحسن صاحب جو بھاولپور کے وزیر اعظم ہو کر وہیں سو رہے ہیں ایک زبردست عالم ادیب اور شاعر تھے مگر ان کے صاحبزادے نے ان کا سب کچھ برباد کر دیا۔ زمانہ تعلیم وطن مالوف میں گذارا اور دار العلوم دیو بند سے علوم عربیہ ی سند حاصل کی۔ میرے زمانہ کے اساتذہ مولانا شیخ الہند مولانا خلیل احمد سہارن پوری، محمد حسن مراد آبادی اور مولانا ماجد علی صاحب جونپوری تھے۔ اور اس وقت کے طلبہ میں مولانا انور شاہ مولانا حسین احمد مدنی تھے، خود میں کیاتھا یہ معلوم نہیں۔ انگریزی کہیں پڑھی نہیںمگر ضرورت زمانہ نے یہ زبان بھی سکھلائی۔ اور اس میں بھی تحریر و تقریر کی ضرورتوں کو پورا کر لیتا ہوں۔ شاعری 1900 ء میں شروع کی۔1904 ء میں حضرت داغ سے تلمذ حاصل کیا اور ہنوز چار چھ غزلوں پر اصلاح لینے پایا تھا کہ ان کا انتقال ہو گیا۔پھر کسی کو کلام دکھانے کا خیال نہیں کیا ہمیشہ اپنے لکھے پر خود اصلاح کی۔ عرصہ دراز سے بہ سلسلہ تجارت خاص شہر ناگپور میں مقیم ہوں۔
ممالک متوسط کے غیر موزوں ماحول کی بدولت مدت دراز سے مشق سخن غائب ہے۔ عرصہ سے یہ ہو رہا ہے کہ کوئی سال ایسا نہیں آیا جس میں پانچ سے زیادہ غزلیں لکھنے کا اتفاق ہو اہو اور ایسے بھی کئی سال گذرے ہیں جن میں ایک غزل بھی نہیں کی۔فی الحال زندہ ہوں مگر تندرست نہیں ۔ موت کے استقبال کو آمادہ ہوں مگر یہ بھی جانتا ہوں کہ سخت جانوں کو موت جلدی نہیں آیا کرتی۔
 
ناچیز ناطق: ۲۵؍ ستمبر۔1940 ء
 
مولانا ناطق گلائوٹھوی کی وفات ۲؍ مئی 1969 ء کو ہوئی۔ 
 
 
You are Visitor Number : 1525