donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
design_poetry
Share on Facebook
 
Naved Hashmi
Writer
--: Biography of Naved Hashmi :--

Naved Hashmi

 

نوید ہاشمی
 
دور حاضرمیں نوید ہاشمی کا نام افسانہ نگاری اور ڈرامہ نگاری کیلئے مقبول ہوتا جارہا ہے ان کے تحریر کردہ ڈرامے اکثر آل انڈیا ریڈیو سے نشر ہو تے رہتے ہیں ڈراموں کا ایک مجموعہ چاند کا داغ، جلد ہی منظر عام پر آنے والا ہے۔ 
 
جہاں تک ان کی افسانہ نگاری کا سوال ہے تو وہ ۱۹۶۲ء ہی سے افسانہ لکھ رہے ہیں لیکن افسانہ نگاری کی رفتار تیز نہیں رہی ہے اب تک ان کے چالیس پینتالیس افسانے ہی شائع ہوئے ہوں گے پھر بھی کہاجاسکتا ہے کہ وہ افسانہ نگاری کی دنیا میں آہستہ آہستہ قدم جمارہے ہیں اور امید ہے کہ مستقبل میں وہ اپنا ایک الگ مقام بنالیں گے ان کے افسانے ملک کے چوٹی کے رسائل میں شائع ہوتے رہتے ہیں جو اس بات کی ضمانت ہے کہ فنی اور فکری اعتبار سے وہ قابل اعتبار ہیں وہ اپنے افسانوں میں اپنے ہی گرد وپیش کے واقعات اور حالات کو افسانے کی صورت میں پیش کرنے کی کوشش کرتے ہیں ان کی کہانی کسی ایک مکتبہ فکر کی ترجمانی نہیں ہے البتہ ان کے یہاں علامتی اور تمثیلی رنگ ضرور پایا جاتا ہے لیکن ان میں ابہام نہیں ہے ان کی کہانیوں میں توازن ہے اور ایسی کیفیت ہے جو دل ودماغ پر اچھا اثر ڈالتی ہے۔مردہ گھر کے لوگ ، اچاٹ، آخری دن کا منظر، ایک ہی نسل کے پرندے، اور نجات ، وغیرہ ان کی ایسی کہانیاں ہیں، جو قارئین سے براہ راست اپنا رشتہ جوڑتی ہیں۔ نوید ہاشمی کا اصلی نام محمد بشیرالدین ہے وہ ۲جون ۱۹۴۴ء کو عالم وجود میں آئے چند مجبوریوں کے باعث وہ زیادہ تعلیم حاصل نہ کرسکے لیکن کسب علم کا سلسلہ ہنوز جاری ہے امید کی جاتی ہے کہ آئندہ وہ اردو ادب کی بہتر خدمت کر سکیں گے۔
++++++++++
 
You are Visitor Number : 1437