donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
design_poetry
Share on Facebook
 
Nawak Hamzapuri
Poet/Writer
--: Biography of Nawak Hamzapuri :--

 

 ناوک حمزہ پوری 
نام:سید غلام السیدین
قلمی نام: ناوک حمزہ پوری
والد کا نام :حضرت علامہ غلام رسول،قوس حمزہ پوری،
تاریخ ولادت: ۱۲؍اپریل ۱۹۳۳ء،
پتہ : شیر گھاٹی ،حمزہ پور، گیا
تعلیم: ایم اے فارسی، بی ایڈ
ملازمت : درس وتدریس
ادبی زندگی کا آغاز: ۱۹۴۵ء
افسانے کی تعداد: پچاس افسانے ملک کے مختلف رسائل میں شائع ہوچکے ہیں۔
افسانوی مجموعہ: ایک ،۱۔سمت سفر۔۱۹۸۵ء
دیگر تصانیف اور مضامین وغیرہ: شعری ادب میں چار کتابیں وشنامچے ،انشائیہ،بچوں کی تین کتابیں قوس حمزہ پوری ایک تعارف ،تحقیق مذہبی چار کتابیں صبح بلا ،ناول۔
بہت سے مضامین وغیرہ، 
ناوک صاحب اپنے افسانوں کے ذریعہ ان اسلامی اور اخلاقی روایات کو زندہ کرنا چاہتے ہیں جنہیں ہم لوگ نئی روشنیوں کی چمک دمک میں بھولتے جارہے ہیں وہ عالم انسانیت کو ذہنی اور مادی کشمکش اور مہلک مرض سے بھی نجات دلانے کی کوشش کرتے ہیں، مطالبہ، تلاش نئے افق کی، اور کلائمکس ، وغیرہ میں انہوں نے اپنے خیالات کو پیش کیا ہے۔
ناوک صاحب آج کے معاشرہ کی بھر پور عکاسی کرتے ہیں مذہب اور عورت کے خلاف انہوں نے ایک انقلاب پیدا کرنے کی کوشش کی ہے۔ وہ پریشان حال اور مظلوم لوگوں کی پشت پناہی کو اپنا اخلاقی فرض سمجھتے ہیں، ان کی سب سےبڑی خوبی یہ ہے کہ ان کا انداز بیان بہت ہی اچھا ہے تقریبا ہر افسانے میں کہانی بن موجود ہے زبان وبیان اتنا عام فہم ہے کہ معمولی پڑھا لکھا آدمی بھی آسانی سے سمجھ سکتا ہے۔ 
زبان کی نزاکتوں پر عبور حاصل کئے بغیر بیان میں ایسی نازکی طانا محال ہے ناوک حمزہ پوری کی انسان دوستی انسانی خامکاریوں پر گرفت کے دوران بھی تحریر میں ایک قسم کی لطافت اور ہمدردانہ احساس سے اپنا رشتہ بر قرار رکھتے ہیں۔
ناوک صاحب عام طور پر موضوعات کی پیش کش پر زوردیتے ہیں وہ ادب کو زندگی کا آئینہ بردار سمجھتے ہیں بیانات پر زیادہ زوردیتے ہیں اس لئے ان کے فن میں نزاکت ہے۔ ایک طرف وسیع آنگن میں منڈوے تلے اپنی دھن میں مست محلے ٹولے کی عورتوں کے غول ڈھولک کی تھاپ پر گیت کے بول کھولوتو بال بڑے بڑے ہیں ل اڈ وتیرے نینا، گونج رہے ہیں تو دوسری طرف ایک گوشہ میں محلے کی بڑی بوڑھیاں ، دلہن کے مطالبے پر آنکھ بھوں چمکاتی چہ میگوئیاں میں مشغول ہیں۔’’مطالبہ‘‘
پھلن، منابوب، نقشہ، نوشتہ تقدیر، اور میں کی تلاش، اچھی کہانیاں ہیں۔
’’بشکریہ بہار میں اردو افسانہ نگاری ابتدا تاحال مضمون نگار ڈاکٹر قیام نیردربھنگہ‘‘’’مطبع دوئم ۱۹۹۶ء‘‘
++++
 
 
 
You are Visitor Number : 1736