donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
design_poetry
Share on Facebook
 
Nisar Ahmad Siddiqui
Writer
--: Biography of Nisar Ahmad Siddiqui :--

Nisar Ahmad Siddiqui

 

نثار احمد صدیقی
 
نثار احمد صدیقی ۲؍جولائی ۱۹۴۶ء کو پیدا ہوئے آئی اے کرنے کے بعد صحافت کے پیشے کو اپنا لیا ادبی زندگی کا آغاز بچوں کی کہانیوں سے ہوا۱۹۶۲ سے افسانے لکھنے لگے لیکن افسانہ لکھنے کی رفتار ہمیشہ دھیمی ہی رہی وہ اب تک دوڈھائی درجن سے زیادہ افسانے نہیں لکھ پائے ہیں لیکن جو کچھ لکھا ہے اس میں بڑی فنکاری اور پختگی ہے وجہ یہ ہے کہ وہ ایک صحافی ہیں دوسرے بہت سے ادبی اور تحقیقی مضامین لکھ چکے ہیں ساتھ ہی چار کتابیں بھی منظر عام پر آچکی ہیں، ان کی اعلیٰ فنکاری اور پختگی کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ ان کی جو بھی کہانیاں شائع ہوتی ہیں وہ ہندوپاک کے چوٹی کے رسائل میں شائع ہوئی ہیں وہ اپنے افسانوں میں کمزور طبقے پر ہونے والے ظلم وستم اور پولیس کی زیادتی کو پیش کرنے کی کوشش کرتے ہیں جنسی بے راہ روی کو بھی انہوں نے اپنے افسانوں کا موضوع بنایا ہے دسرے کئی اور موضوعات کو انہوں نے بڑی فنکاری اور چابکدستی سے پیش کیا ہے کہانی پن کے وہ ہمیشہ قائل رہے اسلوب کا بھی خاص خیال رکھا ہے جس کی وجہ سے قارئین کو ان کے افسانوں کا انتظار رہتا ہے اگروہ افسانوی ادب کی طرف خاص توجہ دیں گے تو افسانہ نگاری کے میدان کو بہت حد تک وسیع کردیں گے،وقار، اجنبی شہر میں ایک انسان ، پہچانا ہوا انجان شہر، کینوس پر ایک خواب ایک انسان، پہچانا ہوا انجان شہر، کینوس پر ایک خواب میری کہانی قصہ البم کا، اور ، خشک آوازیں، ان کی اچھی کہانیاں ہیں ان کی روشنی میں ان کی افسانہ نگاری کو اچھی طرح سمجھا جاسکتا ہے اور ان کے علامتی پیرایہ بیان کی تعریف کی جاسکتی ہے۔
+++++++++++
 
You are Visitor Number : 1479