donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
design_poetry
Share on Facebook
 
Nusrat Ara
Writer
--: Biography of Nusrat Ara :--

Nusrat Ara

 

نصرت آرا
 
نصرت آرا بہار کی ایسی خاتون افسانہ نگار ہیں جن کا نام کافی روشن ہوچکا ہے اپنے ہم عصر خاتون افسانہ نگاروں سے وہ بہت آگے نکل چکی ہیں، وہ افسانہ نگاری کے تیسرے دور سے تعلق رکھتی ہیں یعنی ۱۹۶۰ء کے بعد جب جدید افسانے لکھے جانے لگے تو ان کا نام ابھر کر سامنے آیا ان کا ایک افسانوی مجموعہ، درد کارشتہ ، ۱۹۷۳ء میں منظر عام پر آچکا ہے اس میں سولہ افسانے ہیں۔۔
نصرت آر ا مشرقی روایات پر مبنی کہانیاں لکھتیں ہیں عورت مرد کے ازلی اور اٹوٹ رشتے کو وہ دکھانے کی کوشش کرتی ہیں، جس کے بغیر سارا نظام در ہم برہم ہو کر رہ جائے گا۔ کمسنی کی شادی اور اس کا بھیانک انجام، جہیز اور تلک کا مسئلہ اور عورتوں کی اس طرح کی دوسری پریشانیوں کا ذکر ان کی کہانیوں میں ملتا ہے۔ وہ جس واقعہ سے متاثر ہوتی ہیں اسے کہانیوں کی شکل میں پیش کردیتی ہیں، یہی وجہ ہے کہ ان کی بعض کہانیاںغیر دلچسپ ہوگئی ہے ان کی کہانیوں میں قصہ پن ہے لیکن فنی لوازات کی کمی ہے اس وجہ سے ان کی بعض کہانیوں کی ابتدا اور انتہا میں کوئی جاذیت نہیں ہے پھر بھی ان کی کہانیاں بالکل غیر دلچسپ نہیں ہوتیں، زبان وبیان کے لحاظ سے ان کی کہانیاں بہت ہی اچھی ہیں، تکلیف سے وہ بہت دور ہیں سادگی اور صفائی کے ساتھ ساتھ وہ اپنا آورش اور اپنا مقصد پیش کرنے میں پوری طرح کامیاب ہیں۔ 
’’چوٹ‘‘درد کارشتہ‘‘کانٹے‘‘باغی‘‘ اور‘‘ قاتل‘‘ وغیرہ ان کی نمائندہ کہانیاں ہیں۔
’’بشکریہ بہار میں اردو افسانہ نگاری ابتدا تاحال مضمون نگار ڈاکٹر قیام نیردربھنگہ‘‘’’مطبع دوئم ۱۹۹۶ء‘‘
++++
 
 
You are Visitor Number : 1572