donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
design_poetry
Share on Facebook
 
Qais Syedabadi
Poet
--: Biography of Qais Syedabadi :--

 

 قیسؔ سید آبادی 
 
قیس ؔ سید آبادی کا اصل نام سید معین الدین رضوی اور تخلص قیس تھا۔ یہ 1897 ء میں سید آباد، گیا، میں پیدا ہوئے اور وہیں اقامت پذیر ہوئے۔ وہ فارسی کی تعلیم مکمل کرنے کے بعد انگریزی کی طرف مائل ہوئے۔ ان کی اردو بہت اچھی تھی۔ شعر و شاعری سے انہیں خاصہ دلچسپی تھی۔چودہ سال کی عمر سے ہی شاعری شروع کردی تھی۔
 
 ان کی شاعری میں موسیقیت پائی جاتی ہے۔ انہوں نے عشق کی مختلف کیفیات و واردات کا ذکر اپنی شاعری میں کیا ہے۔ ان کے کلام میں رنگینی و رعنائی پائی جاتی ہے۔ ان کے یہاں عریانیت کا کہیں بھی گذر نہیں ہوتا۔
 
ان کا کلام بطور نمونہ پیش خدمت ہے۔
 
دکھا کر اک جھلک رخ کی نقاب ان کا الٹ دینا
 نہ ایسی صبح پھر ہوگی نہ ایسی دوپہر ہوگی
 ٭
جنوں میں قیس جو سرگرم جستجو ہوگا
 رکیں گے پائوں وہیں پر جہاں پر تو ہوگا
خدا دکھائے نہ وہ دورِ آخری ساقی
 کہیں پہ جام شکستہ کہیں سبو ہوگا
 
( تحریر: محمد اقبال)
 
٭٭٭٭
 
 
You are Visitor Number : 1481