donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
design_poetry
Share on Facebook
 
Qaiser Zahidi
Writer
--: Biography of Qaiser Zahidi :--

Qaiser Zahidi

 

قیصر زاہد ی
 
قیصرزاہدی عالم گنج پٹنہ کے رہنے والے ہیں ان کی پیدائش ۲۱؍جولائی ۱۹۵۶ء کو ہوئی ڈبل ایم اے اور ایل ایل بی کر چکے ہیں، فی الحال سرکاری ملازمت کرہے ہیں ان کی پہلی کہانی، ادھورے سپنے ، کے عنوان سے ۴؍جولائی ۱۹۷۶ء کوآل انڈیا ریڈیو پٹنہ سے نشر ہوئی تھی اس کے بعد بہت ساری کہانیاں پٹنہ ریڈیو سے نشر ہوئی ہیں اب تک ۲۵ سے زیادہ افسانے ملک کے مختلف رسائل جیسے بیسویں صدی، بانو، سہیل، اور راشٹریہ سہارا، وغیرہ میں شائع ہوچکی ہیں بچوں کی کہانیوں کا ایک مجموعہ عقلمند بادشاہ کے عنوان سے دہلی اردو اکادمی کے زیر اہتمام شائع ہوچکا ہے بچوں کی کہانیوں کا ایک اور مجموعہ زیر طباعت ہے قیصر زاہدی نے اپنے افسانوں میں بے روزگاری، بدعنوانی اور فسادات کو موضوع بنانے کی کوشش کی ہے اور بہت حد تک کامیاب بھی ہوئے ہیں کہیں کہیں عورت کی نفسیات کو بھی پیش کیا ہے اور کہیں کہیں رومانی فضا میں گھومنے کی کوشش کی ہے قومی یکجہتی پر مبنی کئی کہانیاں لکھ چکے ہیں، پندرہ سال بعد، ادھورے سپنے، طمانچہ ہم خیال، اور صلیب پرٹسکتی ہوئی زندگی اچھی کہانیاں ہیں ان کے مطالعے سے اندازہ ہوتا ہے کہ افسانوی ادب میں زیدی صاحب اپنا نمایاں مقام بنالیںگے۔
 
’’بشکریہ بہار میں اردو افسانہ نگاری ابتدا تاحال مضمون نگار ڈاکٹر قیام نیردربھنگہ‘‘’’مطبع دوئم ۱۹۹۶ء‘‘
 
++++
 
 
You are Visitor Number : 1465