donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
design_poetry
Share on Facebook
 
Qayam Naiyer
Writer
--: Biography of Qayam Naiyer :--

Qayam Naiyer

 

قیام نیر
 
نام محمد قیام الدین والد کا نام محمد نظام الدین، تاریخ پیدائش ۱۰؍جون ۱۹۵۰ء بمقام برداہا کمتول ،دربھنگہ ،تعلیم ایم اے اردو، ایم اے عمرانیات ، ایم اے تاریخ، ادیب کامل، جامعہ اردو علی گڑھ ، عالم ،بہار مدرسہ ایجوکیشن بورڈ پٹنہ، پی ایچ ڈی زیر نظر مقالہ ڈی لٹ ،جاری ملازمت لکچرر وصدر شعبہ اردو این جے مہیلا کالج ، لہریا سرائے ، دربھنگہ ادبی زندگی کا آغاز۱۹۷۰ء پہلا افسانہ اندھا قانون کے عنوان سے ماہنامہ پرواز، لدھیانہ اپریل ۱۹۷۴ء میں شائع ہوا، ابتک تقریبا ڈیڑھ سو افسانے ملک کے مختلف ادبی پرچوں میں شائع ہوچکے ہیں ایک افسانوی مجموعہ تنہائی کا کرب، ۱۹۸۴ء میں شائع ہوا ہے اور دوسرا زیر طبع ہے افسانوں کے علاوہ بہت سے انشایئے ، تنقیدی وتحقیقی مضامین شائع ہوچکے ہیں کچھ کہانیاں ہندی میں بھی شائع اور نثر ہوچکی ہیں، ایک ناول ،بچھڑی دلہن، اور ایک انشائیوں کا مجموعہ میری جو شامت آئی، شائع ہوچکے ہیں۔
راقم الحروف ہی قیام نیر ہے دوسروں کے بارے میں بہت کچھ کہاجاسکتا ہے لیکن اپنے بارے میں کچھ کہنا مشکل ہے پھر بھی اتنا کہہ دینا ضروری سمجھتا ہوں کہ میں نے اپنے افسانوں میں سیاسی ،سماجی اور معاشرتی مسائل اور ان کے حل پیش کرنے کی کوشش کی ہے افسانے میں کہانی پن اور اس کے مروجہ تکنیک کا قائل ہوں، انتہا پسندجدیدیت کو میں پسند نہیں کرتا۔ 
 
’’بشکریہ بہار میں اردو افسانہ نگاری ابتدا تاحال مضمون نگار ڈاکٹر قیام نیردربھنگہ‘‘’’مطبع دوئم ۱۹۹۶ء‘‘
++++
 
 
You are Visitor Number : 1559