donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
design_poetry
Share on Facebook
 
Rahman Shahi
Writer
--: Biography of Rahman Shahi :--

Rahman Shahi

 

رحمان شاہی
 
نام ظل الرحمن ،قلمی نام رحمان شاہی، والد کا نام فضل الرحمن ،مرحوم ،تاریخ ولادت ۲؍فروری، ۱۹۵۸ء تعلیم ایم کام، ریشرچ اسکالر ،پہلا افسانہ ماہنامہ ،زیور، ۱۹۷۳ء میں گنہگار فرشتہ، کے عنوان سے شائع ہوا اب تک چالیس سے زیادہ افسانے ملک کے معیاری پرچوں میں شائع ہوچکے ہیں۔ رحمان شاہی کسی ازم کے شاہکار نہیں ہیں وہ زندگی کی سچائیوں کو پیش کرنے کی کوشش کرتے ہیں ،زندگی میں جہاں کہیں بھی انہیں خامی نظر آتی ہے انہیں افسانوی رنگ میں پیش کردیتے ہیں افسانے کے روایتی انداز کو وہ سرے سے ختم کرنا نہیں چاہتے اور نہ ہی جدیدیت کے نام پر وہ پہیلیاں بجھاتے ہیں، راستے بند ہیں، آدھی ادھوری ، مٹھی بھر آسمان، اترتے قدم، اور آدمی کدھر جائے، ان کی نمائندہ کہانیاں ہیں ان کہانیوں کے مطالعہ کے بعد کوئی بھی قاری ان کی بھرپور افسانوی صلاحیت کو تسلیم کرسکتا ہے دورحاضر کے افسانہ نگاروں میں ان کا نام کافی روشن ہوچکا ہے افسانوی ادب سے اسی طرح گہرالگائورہا تو جلد ہی وہ اپنا مقام حاصل کرلیں گے۔
 
رحمان صاحب اردو کے ساتھ ساتھ ہندی میں بھی کہانیاں لکھتے ہیں اور اردو کہانیوں کا ترجمہ ہندی میں بھی کرتے ہیں ادھر چند مہینوں میں کچھ ریڈیائی ڈرامے بھی لکھ کر نشر کرواچکے ہیں ایک پندرہ روزہ اخبار، نقاد، بھی نکال رہے ہیں ایک افسانوی مجموعہ جلد ہی منظرعام پر آنے والا ہے۔
 
’’بشکریہ بہار میں اردو افسانہ نگاری ابتدا تاحال مضمون نگار ڈاکٹر قیام نیردربھنگہ‘‘’’مطبع دوئم ۱۹۹۶ء‘‘
 
++++
 
 
You are Visitor Number : 1758