donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
design_poetry
Share on Facebook
 
Shahzad Ahmad
Poet/Writer
--: Biography of Shahzad Ahmad :--

Shahzad Ahmad

 

شہزاد احمد
 
 خودنوشت 
 
 نام: شہزاد احمد، تخلص شہزاد، پورا نام شہزاد احمد ہی لکھتا ہوں۔ ۱۶؍ اپریل ۱۹۳۲ء میں امرتسر میں پیدا ہوا۔ میرے والد ڈاکٹر حافظ محمد بشیر شروع سے ہی سیاست میں دلچسپی رکھتے تھے۔ اسی باعث ۱۹۱۹ء میں جلیانوالہ باغ کے حادثے میں ان پر بغاوت کا الزام عائد کیا گیا۔ اور پھانسی کی سزا سنا دی گئی  جو بعد میں معاف کردی گئی۔ ۱۹۳۸ء میں ان کا انتقال ہوا تو ضلع امرتسر مسلم لیگ کے جنرل سکریٹری تھے۔ وہ پیشے کے لحاظ سے ڈاکٹر تھے اور انہوں نے اردو زبان میں طبی موضوعات پر بہت سی کتابیں لکھی تھیں۔ سرجری، ہیضہ ، تپ دق، شباب (مردوں کے جنسی مسائل) اور معاون نسواں ان کی چند کتابوں کے عنوانات ہیں۔ میرے دو بڑے بھائی شیخ محمد یوسف( مرحوم)اور شیخ احمد سعید موسیقی اور ادب میں خصوصی شغف رکھتے تھے۔ چنانچہ گھر میں ایک علمی اور ادبی فضا موجود تھی۔
 
۱۸۴۷ء میں جو فسادات ہوئے اس کے نتیجے میں ہم نے ہجرت کی اور پاکستان آگئے۔ جب سے اب تک زیادہ وقت لاہور ہی میں گذارا ہے۔ شاعری کی ابتداء تو امرتسر ہی سے ہو چکی تھی۔ مگر تقسیم بر صغیر نے اس شاعری کو آگے بڑھنے کے لئے بے شمار موضوعات عطا کر دئے ۔ پہلا غزلیات کا مجموعہ صدف ۱۹۵۸ء میںدوسرامجموعہ جلتی بجھتی آنکھیں۔۱۹۷۰ء تیسرامجموعہ دخلادریچہ ۱۹۷۷ء اور چھوتھامجموعہ خالی آسمان ۱۹۵۸ء میںشائع ہوا ۱۹۲۶ء فرائیڈے کے جبلت مرگ کے نظر یے کے بارے میں ایک کتاب بعنوان، مذہب تہذیب موت شائع ہوئی پھر ۱۹۸۶ء میں تخلیقی رویے کے عنوان سے منطق اور سائنس کے بارے میں ایک کتاب کا تجرمہ شائع ہوا۔ مندرجہ ذیل کتابیں اس وقت زیر طبع ہیں۔ 
 
(۱)  ذہن کاحیاتیاتی پس منظر(۲) سائنسی انقلاب ( یقین سے امکان تک) (۳)دوسرا رخ( مضامین) (۴) بکھر جانے کی رُت ( پانچواں مجموعہ کلام)
 
پہلا ایم اے ( نفسیات) ۱۹۵۳ء میں کیا، دوسرا ایم اے ( فلسفہ) ۱۹۵۵ء میں ، دونوں ایم اے گورنمنٹ کالج لاہور سے کئے، روز گار کے سلسلے میں متنوع قسم کے کام کئے اس میں فلم، ٹیلی ویزن، سائیکل سازی کی صنعت، روٹی کارپوریشن شامل ہیں۔ آج کل لندن سے شائع ہونے والے تیسری دنیا کے مجلے سائوتھ سے منسلک ہوں۔
 
***********************************
 
You are Visitor Number : 3989