donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
design_poetry
Share on Facebook
 
Tabassum Fatma
Writer
--: Biography of Tabassum Fatma :--

Tabassum Fatma

 

تبسم فاطمہ
 
افسانوی ادب میں تبسم فاطمہ جتنی تیزی سے آگے بڑھی ہیں اتنی تیزی سے آگے بڑھنا بہت کم لوگوں کو نصیب ہوتا ہے انہوں نے۱۹۸۰ء میں افسانہ نگاری کا آغاز کیا اور دیکھتے ہی دیکھتے ملک کے اہم ترین رسائل میں ان کی کہانیاں شائع ہونے لگیں اور دودرجن کہانیوں کے ترجمے ہندی اور بنگالی زبانوں میں ہوگئے انہوں نے خود بھی ہندی میں کہانیاں لکھی ہیں در اصل وہ صحافت کے پیشے سے لگی ہوئی ہیں، اس لئے ادب پر بھی ان کی گرفت مضبوط ہوگئی ہے اب تک ان کی تیس کہانیاں ملک کے معیاری پرچوں میں شائع ہوچکی ہیں افسانوں کے علاوہ کچھ مضامین بھی شائع ہوچکے ہیں انہوں نے ہمیشہ یہی کوشش کی ہے کہ عام آدمیوں کے بیچ پھیلے ہوئے مسائل سے نکلتی ہوئی کراہوں کو وہ سن سکیں اور قانون کے کتابوں میں چھپے ہوئے اس پلے کو بے نقاب کرسکیں جس نے امن وشانتی کی فاختہ کو لہولہان کردیا، 
 
تبسم فاطمہ
 
 افسانے کی تکنیک، زبان وبیان اور اسلوب وغیرہ سے پوری طرح واقف ہیں صورت حال پر ان کی نظرگہری ہے۔ ۳؍جولائی ۱۹۶۸ء کو انہوں نے پاٹلی پترکالونی میں آنکھیں کھولیں بی اے آنر زکرنے کے بعد جرنلزم کیا اس کے بعد صحافت سے لگ گئیں ابھی نوبھارت ٹائمس پٹنہ سے منسلک ہیں۔
 
’’بشکریہ بہار میں اردو افسانہ نگاری ابتدا تاحال مضمون نگار ڈاکٹر قیام نیردربھنگہ‘‘’’مطبع دوئم ۱۹۹۶ء‘‘
++++
 
 
You are Visitor Number : 1601