donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
design_poetry
Share on Facebook
 
Zaira Areeb Swati
Poet
--: Biography of Zaira Areeb Swati :--

 Zaira Areeb Swati 

Zaira Areeb Swati was a well known Pakistani urdu poetess, primarily of the Ghazal form, but also of Nazm. He used unique diction for his remarkable expressions regarding life and society.

 

زائرہ اریب سواتی   عصر حاضر کی ابھرتی ہوئی شاعرہ۔۔۔۔٭ایڈمنز: محسن خان، ناز بانو،بنت الاسلام
 
زائرہ اریب سواتی 12 مارچ 1986 کو شمالی علاقہ جات کے خوبصورت شہر مانسہرہ میں پیدا ہوئیں۔انکا تعلق سواتی قبیلے سے ہے ۔2006 میں انہوں نے اردو ادب میں ماسٹرز کیا۔
جس عمر میں لڑکیاں گڑیوں سے کھیلا کرتی ہیں،ادب کی یہ طالبہ شاعری سے دل بہلایا کرتی تھی۔،شاعری سے محبت انکی سر شت میں ہے۔
آپ عصر حاضر کی ابھرتی ہوئی ایک موضوع طبع شاعرہ ہیں،جو دل کے تاروں کو چھیڑنا بخوبی جانتی ہیں۔
 
زائرہ کے تخلیق کئیے اداسی کے کہرے میں لپٹے الفاظ سیدھا قاری کے دل پہ اثر کرتے ہیں
زائرہ کے ہاں عشق کی انتہا ملتی ہے،ایسی انتہا جہاں پہنچ کر عاشق 'معشوق کی جفا کو وفا اور اپنی توحید پرستی کو بے وفائی کے ترازو میں تولتا ہے
زائرہ کی شاعری فقط عشق مجازی کے گرد نہیں گھومتی بلکہ وہ قاری کو بیک وقت مجازی اور حقیقی دونوں پہلوؤں سے روشناس کرواتی ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 
"دل سے جو اٹھے انالحق کی وہی آواز ہوں"
 
زائرہ کی شاعری میں ایک صوفیانہ رنگ جھلکتا نظر آتا ہےان اشعار کی بابت یقین سے نہیں کہا جاسکتا کہ وہ مجازی ہیں یا حقیقی۔ مجاز اور حقیقت کا یہ امتزاج صوفیانہ ذہن کی عکاسی کرتا ہے وہ زندگی کے خارجی مظاہرہ کی دید سے لطف اندوز ہوتے ہوئےحقیقت کی گہرائیوں تک پہنچنا چاہتی ہیں ۔ ان کی شاعری کی عمر گو بہت زیادہ محسوس نہیں ہوتی لیکن خیالات کی گہرائی ان کی پختگی پر دلالت کرتی ہے ۔ ان کے ہاں حالات کی سنگینی اور انسانی قدروں کی پامالی کا بھی گہرا احساس پایا جاتا ہے ۔ وہ بعض اوقت متنازعہ موضوعات بھی منتخب کرتی ہیں لیکن اس ضمن میں وہ کسی احساس کمتری کا شکار دکھائی نہیں دیتیں ۔ عشق حقیقی کو زندگی کی معراج تصور کرتی ہیں لیکن اسی کے ساتھ مجاز سے کسی صورت منحرف نہیں ہیں ۔۔۔ تخیلاتی شاعری میں بھی انہوں نے اپنی راہ خود منتخب کی ہے ۔ وہ اپنے حلقے میں ایک ہردلعزیز شخصیت کے ساتھ اچھی اور پختہ شاعرہ مانی جاتی ہیں ۔۔ اور وقت گذرنے کے ساتھ ان میں فنی پختگی یقیناً بڑھے گی ۔۔۔ ان کے لئے کامیابیوں اور مسرتوں کی منزل زیادہ دور دکھائی نہیں دیتی ۔۔ان کا ایک خوبصورت شعر ملاحظہ کریں ۔۔۔۔
 
خدایا اب کوئی چشمہ بھی پھوٹے
نہ جانے کتنے پھیرے ہو گئے ہیں
 
 
You are Visitor Number : 1667