donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
mazameen
Share on Facebook
 
Literary Articles -->> Adabi Khabren
 
Share to Aalmi Urdu Ghar
Author : Forum Desk
Title :
   Bazme Faraze Adab Ke Zer Ahtemam Adbi Sheri Nishist

بزم فرازِ ادب کے زیر اہتمام پچیسویں ادبی شعری نشست 
 
 
 
بزم فرازِ ادب کے زیر اہتمام پچیسویں ادبی شعری نشست برمکان سرفراز احمد فراز دہلوی کی رہائش گاہ ۳۰۔سی گلی نمبر ۴، نارتھ گھونڈا دہلی۔۵۳ میں منعقد ہوئی ۔ جسکی صدارت معروف صحافی و شاعر احمد رئیس صدیقی (انجینئر) اور نظامت معروف شاعر قاصر سہسوانی نے فرمائی۔ مہمان ِ ذی وقار کی حیثیت سے ڈاکٹر احمد علی برقی (آل انڈیا ریڈیو) نشست میں روشن افروز رہے۔ ادبی معیاری نشست میں کثیر تعداد میں علاقے و دور دراز سے آئے معزز حضرات نے شرکت فرمائی۔ نشست میں جن شعرا نے اپنا کلام پیش کیا انکے اشعار اور اسماء گرامی مندرجہ ذیل ہے۔
 
اندھیرے ہی اندھیرے تھے میری دنیام میں اے عالم
(مگر مل کر ابھی تجھ سے ملی ہے روشنی مجھکو (انجینئر احمد رئیس صدیقی علیگ
حالات سے ہے مشرق وسطیٰ کے آشکار
(صیہونیت کی زد میں ہے امن و امان پھر (احمد علی برقی اعظمی
جُستجو میں تری بھٹکے شب ظلمت تو فرازؔ
(رہنمائی کے لئے راہ میں جُگنو نکلے (سرفراز احمد فراز دہلوی
زمانہ ہم کو فراموش کر نہیں سکتا
ہمارا نام ہے تاریخ کے حوالوں میں (سیف سحری)
لوگ آتش پرست ہیں کتنے
(آشنانہ بنا کے دیکھتے ہیں (مجازامروہوی
پار سا تم بھی نہیں ہم ہیںخطا وار اگر
(آئینہ دیکھ تو کس کی ہیں خطائیں کتنی (قاصر سہسوانی
امیر ہونے پہ تیور بدلنے والے لوگ
(کسی لحاظ سے ہوتے نہیں ہیں اچھے لوگ (راشد علی شفا
نہ جانے کتنی حسینوں کے دل میں رہتا ہوں
(بس ایک بیوی پہ دارو مدار تھوڑی ہے (نشتر امروہوی
اُس کو سمجھئے دوستوں انسان کام کا
(سمجھا ہے جس نے فرق حلال و حرام کا (نا شاد دہلوی
حُسن والوں کی دعالت میں نہیں ہوتی اپیل
(پہلی ہی پیشی میں تیرا فیصلہ ہو جائے گا (ڈاکٹر رضی امروہوی
ہوا ہے خشک گلا چیخ چیخ کر میرا
(میں کیسے کہدوں کہ وہ بات مان لیتا ہے (ماسٹر نثار احمد
اپنے ووٹوں سے کبھی مجھ کو جتا کر دیکھو
 (جو نک بن جائونگا کرسی پہ بٹھا کر دیکھو (شاہد گڑ بڑ
مشینی دور کا انسان کیسے سمجھے گا
(ادب ادب ہے ادب تو ادب سے ملتا ہے (درد دہلوی
پروگرام کے آخیر میں میزبان سرفراز احمد فراز دہلوی نے تمام حاضرین کا شکریہ ادا کیا اور رمضان المبارک کی آمد پر سبھی کو مبارکباد پیش کی۔
 
*****************
Comments


Login

You are Visitor Number : 657