donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
mazameen
Share on Facebook
 
Literary Articles -->> Adabi Khabren
 
Share to Aalmi Urdu Ghar
Author : Forum Desk
Title :
   Jugnu International Ke Zer Ehtemam Salana Taqreeb Award Mahfile Mausiqi Ka Inaqad

جگنوانٹرنیشنل کے زیراہتمام

سالانہ تقسیم تقریب ایوارڈمحفل موسیقی کاانعقاد

۔فروری8

 بروز اتوارپنجاب انسٹیٹوٹ آف لینگوئج آرٹ اینڈ کلچر ،قذافی سٹیڈیم،لاہور میںعلمی ،ادبی،سماجی اور ثقافتی روایات کی امین تنظیم، جگنو انٹر نیشنل کے زیرِ اہتمام سالانہ تقسیمِ تقریبِ ایوارڈ و محفلِ موسیقی کا انعقاد عمل میں لایا گیا۔

                     

جس میں لاہور کے علاوہ پاکستان بھر سے ادیبوں،شاعروں،دانشوروں،سماجی شخصیات اور طلبہ و طالبات نے شرکت کی۔پروگرام کی نظامت کے فرائض منفرد لب ولہجہ کے نوجوان شاعر،احمد خیال اور اردو و پنجابی کے شاعر پروفیسر آغا مزمل نے سر انجام دیئے۔صدارت کے منصب پر معروف شاعر،ادیب،صحافی و دانشورپروفیسرلطیف ساحل متمکن تھے۔ سٹیج کی کہکشاں میں جگنو انٹرنیشنل کی چیف ایگزیکٹو،اردووپنجابی کی شاعرہ ،ادیبہ ، شریف اکیڈمی ،جرمنی سے اردو ادب کا گوہرِ انمول کا خطاب حاصل کرنے والی،ایڈیٹر احساس جرمنی،ایم زیڈ کنولؔ، معروف شاعروادیب ،پروفیسر احمد ساقی ،پرنسپل اوکاڑہ کالج، ڈائریکٹراکیڈمی ادبیات محمد عاصم بٹ ، کراچی میں جگنو انٹرنیشنل کے کوآرڈینیٹر، معروف شاعر ،موجِ سخن کے روح و رواں نسیم شیخ ،راولپنڈی سے تشریف لائے ہوئے شاعرپروفیسر کلیم احسان بٹ، اورراولپنڈی سے ہی معروف شاعروسرجن ڈاکٹرفرحت عباس ،،

                     

معروف شاعر، صحافی،ادیب اور دانشورڈاکٹراخترشمار،امریکہ میں براڈ کاسٹر معروف پنجابی شاعرلیاقت عیش،معروف شاعر و صحافی اعتبار ساجدجیسے درخشندہ ستارے تھے۔ایم زیڈ کنولؔچیف ایگزیکٹونے مہمانوںکو پھول پیش کئے ۔ پروگرام کاآغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے کیا گیا۔ جس کی سعادت محمد زوہیب،سٹوڈنٹ جی سی یونیورسٹی لاہور جبکہ نعتِ رسولِ مقبولﷺعائشہ ڈگری کالج کی سٹوڈنٹ یاقوت فاطمہ نے حاصل کی۔اس کے بعد پروگرام کا باقاعدہ آغاز کیا گیا۔

                   

جگنو انٹر نیشنل کی چیف ایگزیکٹو محترمہ ایم زیڈ کنول ؔنے خطبہ استقبالیہ پیش کیا بعد ازاں تنظیم کے تعارف اور کارکردگی کے حوالے سے رپورٹ  پیش کرتے ہوئے اپنے سب سے چھوٹے بھائی راؤ قاسم علی شہزاد کے متعلق بتایاکہ وہ انتہائی ذہین،بہترین کہانی، کار شاعر،فی البدیہہ مقرر اورکمپیئر تھے۔

                 

انہیں اپنے کالج کے سٹار آف دی کالج ایوارڈ حاصل کرنے کا اعزاز بھی حاصل ہے۔وہ ۱۲۔دسمبر ۲۰۱۰کو اپنے بہت چھوٹے بچوں کوداغِ یتیمی اور ہمیں داغِ مفارقت دے گئے۔جگنو انٹرنیشنل ان کی یادوں کو فروزاں کرنے کی سعی ہے۔اس کے بعد تقسیم ِایوارڈکا سلسلہ شروع ہوا۔سب سے پہلے جگنو انٹرنیشل کے عہدیداران کو شیلڈ آف نامینیشن اوراسناد سے  نوازاگیا۔جس میںپروفیسرلطیف ساحل،ڈاکٹر اختر شمار، عفت علوی (ممبرز مشاورتی کونسل) بشریٰ حزیں(صدر)شگفتہ غزل ہاشمی(نائب صدر)احمدخیال(جنرل سیکرٹری)ڈاکٹرثروت     زہراسنبلؔ،(سیکرٹری فنانس)مقصود چغتائی(سیکرٹرٰی ۔نشرواشاعت)اقبال کمبوہ(سیکرٹری ۔سوشل   

یڈیا)ارم ہاشمی(کوآڈینیٹر)جگنوانٹرنیشنل  ،میانوالی، پروفیسرمیاںمسعوداحمد (کوآڈینیٹر)

جگنوانٹرنیشل

امریکہ،وحیدقمر(کوآڈینیٹر)جگنوانٹرنیشنل،فرینکفرٹ،جرمنی،ثناسونی(میڈیاکوآڈینیٹر)جگنوانٹر          نیشنل،بلوچستان،سیدکائناتی(کوآڈینیٹر)جگنوانٹرنیشنل،چترال،ڈاکٹرفہیم کاظمی(کوآڈینیٹر)جگنو انٹر نیشنل    بہاولپور،شامروز احمد(سٹوڈنٹ کوآڈینیٹر) لاہور گرامر سکول،بلال احمد جعفری(سٹوڈنٹ کوآڈینیٹر)پنجاب    یونیورسٹی،لاہور،یاقوت فاطمہ(سٹوڈنٹ کوآڈینیٹر)عائشہ ڈگری کالج،لاہور شامل تھے۔ پروگرام کے اگلے مرحلے میںشاعروں ادیبوں اور دانشوروں کو ایوارڈز، اسناد، اور خطاب سے نوازا گیا۔(ا یوارڈبرائے صحافتی خدمات) فرنٹیئر پوسٹ ،رحمت شاہ آفریدی ، (فروغِ ادب ایوارڈ)محمد عاصم بٹ (ڈائریکٹر، اکادمی ادبیات ،لاہور،اور پروفیسر احمد ساقی،پرنسپل گوگیرہ ،اوکاڑہ ، ایوارڈ برائے ادبی خدمات (افسانہ) سید نوشاد کاظمی ،مظفرآباد، آزاد کشمیر،(آن لائن ادبی خدمات )نسیم شیخ ،کراچی،(اِدارتی خدمات) اعتبار ساجد،فروغِ فن و ثقافت ایوارڈ، غلام عباس فراست،الماس شبی(امریکہ) فروغِ عالمی ادب ایوارڈ،عالمی سطح پر شفیق مراد ،جرمنی کی خدماتِ فروغِ ادب کے اعتراف میں انہیں سفیرِ ادب کے خطاب سے جبکہ ممتاز اردو و پنجابی کے شاعر، ماہرِ عروض زُلفی سید کو ان کی ادبی خدمات کے اعتراف میں لائف ٹائم اچیومینٹ ایوارڈ سے نوازا گیا۔پروفیسرکلیم احسان بٹ ،  ڈاکٹر فرحت عباس(راولپنڈی) ،لیاقت عیش (امریکہ ) عدیل برکی وپروفیسرآغا مزمل(لاہور)ڈاکٹر لبنیٰ آصف ،سید صداقت نقوی اور عتیق خان (میانوالی)کو شیلڈ آف آنر سے نوازا گیا ۔جگنو انٹر نیشنل عالمی سطح پر فروغِ ادب کے لئے سرگرمِ عمل ہے۔شاعر، ڈاکٹر احمد علی برقی اعظمی، دہلی، انڈیا،شا عر، ادیب،ماہرِ عروض ،نقشبندقمر نقوی ،انڈیا ،ادیبہ، محقق ،ڈاکٹر عشرت ناہید، اسسٹنٹ پروفیسر مولانا آزاد نیشنل یونیورسٹی، لکھنؤ کیمپس، انڈیا،شاعر،ادیب،رئیس الدین رئیس، انڈیا،بہاریوردویوتھ فورم کے صدرجناب جاوید محمود کوان کے ویب سائٹ www.urduyouthforum.org کیلئے کئے جارہے ادبی خدمات کیلئے  اورادیب، ماہرِ تعلیم، ڈاکٹر راغب دیشمکھ، لکھنؤ، انڈیاکو آن لائن سندِ اعزاز سے نوازے جانے کا اعلان کیا گیا۔

                      

پروفیسر لطیف ساحل، پروفیسر احمد ساقی،  ڈاکٹر اختر شمار،ڈاکٹر فرحت عباس ،عاصم بٹ ،لیاقت عیش، مقصود چغتائی،نسیم شیخ،پروفیسر کلیم احسان بٹ اور دیگر شاعروں، ادیبوں اور دانشوروں نے فروغِ ادب کے لئے محترمہ ایم زیڈ کنولؔ، چیف ایگزیکٹو،جگنو انٹرنیشنل کی خدمات کو زبر دست خراجِ تحسین پیش کیا،جو ہر قسم کی گروپنگ اور تعصب سے بالاتر ہو کراپنے تن ،من ،دھن  سے علم و ادب کی آبیاری میں سر گرمِ عمل ہیں۔کراچی ، راولپنڈی میانوالی ، مظفرآباد(آزاد کشمیر) سرگودھا،اور اوکاڑہ سے نامور شخصیات کی خصوصی طور پر اس تقریب میں شمولیت کے لئے تشریف آور ی جگنوانٹرنیشنل کی فروغِ ادب کے لئے خدمات کا اعتراف ہے۔ایم زیڈ کنولؔ نے جگنو چیریٹی فنڈ کے اجرا کے لئے تجویز پیش کی تا کہ مستحق، لیکن جینوئن ادیبوں، شاعروں اور ان کے خاندانوں کی کفالت کے لئے کوششیں کی جا سکے۔اس تجویز کا خیر مقدم کیا گیا اور آئندہ کسی تقریب میں اس فنڈ کی لانچنگ کے لئے عملی اقدامات کئے جائیں گے۔پروگرام کے اگلے مرحلے میں محفلِ موسیقی کا اہتمام کیا گیا۔معروف کلاسیک گلوکاراور فروغِ فن میں کوشاںغلام عباس فراست نے ایم زیڈ کنولؔ،پروفیسر لطیف ساحل اور ڈاکٹر اختر شمار کا کلام انتہائی خوبصورت انداز میں پیش کر کے داد و تحسین وصول کی۔ معروف فوک سنگر عدیل  برکی اور منظور ملنگ نے اپنے فن کا مظاہرہ کر کے محفل کا رنگ دوبالا کر دیا۔تقریب میں انیس احمد ، سیکرٹری پنجاب ادبی سنگت،معروف صحافی ساجد خان ، فرخ شہباز،اورنگ زیب،بشریٰ بخاری،سید فراست بخاری، نیلمہ درانی، معروف کالمسٹ ملیحہ سید،فرنٹیئر پوسٹ ،اورنگ زیب،سید فراست بخاری ،طاہر علی، شبانہ طاہر،ناصرہ اقبال کمبوہ،طارق اسمٰیل صوفی ، بلال جعفری ،ثمن جعفری اور دیگر نامور علمی و ادبی شخصیات نے شرکت کی۔ آخر میں پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف لینگوئج آرٹ اینڈ کلچر کے کیفے میں جگنو انٹر نیشنل کی پہلی سالگرہ کا کیک کاٹا گیا۔ جیو ٹی وی چینل نے پروگرام کی مکمل ریکارڈنگ کی۔ یوں یہ خوبصورت اور باوقارتقریب اپنے اختتام کو پہنچی۔


*************************

 

Comments


Login

You are Visitor Number : 1354