donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
mazameen
Share on Facebook
 
Literary Articles -->> Adabi Khabren
 
Share to Aalmi Urdu Ghar
Author : Forum Desk
Title :
   Mere Ghar Me Meri Jannat Basi Hai Main Har Pal Maa Ki Zeyarat Kar Raha Hoon

مرے گھر میں مری جنت بسی ہے :میں ہر پل ماں کی زیارت کررہاہوں 

   سیتامڑھی :سیتامڑھی شہر کے قلب میں واقع مدنی مسافرخانہ مہسول چوک کے وسیع ہال میں مولانا مجاہدالاسلام قاسمی فروغ اردو ادب لائبریری کے زیر اہتمام  ایک شاندار مشاعرہ وکوی سمیلن کا انعقاد عمل میں آیا،جس کی صدارت الحاج ڈاکٹر محمد اکرام الحق نے کی جبکہ نظامت کے فرائض مجاہد حسنین حبیبی نے بحسن وخوبی انجام دی۔ جن شعرا ئے کرام اور شاعرات کا کلام سامعین نے پسند کیا ان میں مندرجہ ذیل ہیں۔

جوبچہ بلیوں سے ڈر رہا تھا 
وہ اب شیروں کا پیچھا کررہاہے

ظفر صدیقی پٹنہ

چاہت کا دیپ مجھ سے بجھایا نہ جاسکا 
بچھڑا وہ اس طرح کہ بھلا یا نہ جاسکا 

ایم آر چشتی ؔ

مرے گھر میں مری جنت بسی ہے 
میں ہر پل ماں کی زیارت کر رہا ہوں

معین گریڈیہوی

اپنوں نے ہی ڈھائے ہیں ستم ہم پہ برابر
سچ پوچھو تو غیروں کا کہیں نام نہیں ہے 

ظفر حبیبی

کرنی تھی جتنی چمچا گیری کرچکے مگر 
میں کہہ رہاہوں ہوش سے اب کام کیجئے 

چونچ گیاوی

اشک آنکھوں کے دریچے میں یوں آیا نہ کریں 
حال دل اپنا زمانے کو بتا یا نہ کریں 

بشریٰ سحر۔کولکاتا

سانس لینا بھی وطن میں مشکل ہے 
جی رہے ہیں وطن میں ڈر ڈر کے 

اشرف مولانگری

دعائیں مانگتے ہیں بدرؔ وہ سورج کے ڈھلنے کی 
یہ سچ ہے الوئوں کو روشنی اچھی نہیں لگتی

بدرالحسن بدرؔ

ملے خیرات میں عہد ہ تو فوراً دوڑ مت جانا 
یہی ایک بھول قائدسے قیادت چھین لیتی ہے 

جمیل اختر شفیق ؔ

مجھ کو کیوں ایجنٹ بتلاتے ہو پاکستان کا 
توہے ہندوستان کا تو میں بھی ہندوستان کا 

مزمل حیات ؔ

یہ سردی کا موسم مزا ہی مزا 
نہیں ہے کوئی غم مزا ہی مزا
بڑھا پے میں انور کو کیا چاہئے 
رجائی ہے بیگم مزا ہی مزا

اما م حسن انورؔ

کون کہتا ہے ہمارا ملک ہندستان نہیں 
ہندومسلم سکھ عیسائی سب کی یہ جاگیر ہے 

گوہر مظاہری 

آرزونہ رہا ان کے دیدار کی 
بس تمنا ہے مجھ کو بھلے یار کی 
ہیما کماری مظفرپور
تیرے دید خلش میں ہم سنگ در سے گزرے 

**********************

 

 

Comments


Login

You are Visitor Number : 879