معین گریڈیہوی ایوارڈ سے نوازے گئے
پٹنہ :معروف صحافی‘ ہدایت کار ‘ اداکار‘ افسانہ و ڈرامہ نگار‘شاعرو ادیب معین گریڈیہوی کو سماجی و ثقافتی ادارہ ’’ستردھار‘‘نے پچھلے دنوں ان کی خدمات کے اعتراف میں ایوارڈ سے نوازا ۔ روزنامہ ’’دینک جاگرن‘‘مغربی بنگال و بہار کے ایڈیٹر شیلندر دکشت نے معین گریڈیہوی کو ایوارڈ سے نوازتے ہوئے ان کی خدمات کو سراہا۔
اس سے قبل معین گریڈیہوی لکشمی نارائن شاستری ایوارڈ (1997 ) رنگ کرم و پتر کار رتن ایوارڈ (1998) خصوصی کلا شری ایوارڈ (1998۔گورنر اخلاق الرحمان قدوائی کے ہاتھوں)چتر گپت ایوارڈ (1998۔ فلم اداکار رضا مرادکے ہاتھوںممبئی میں) رامائن تیواری ایوارڈ (1999) جھار کھنڈ رتن ایوارڈ(2001 ۔ اسپیکر اندر سنگھ نامدھاری کے ہاتھوں رانچی میں)عظمت اللہ ایوارڈ (2004 ) پتر کار شری ایوارڈ (2004 ) پتر کار رتن ایوارڈ(2004 ) حبیب تنویر ایوارڈ (2009) گلوری آف بہار ایوارڈ (2009) دلیپ کمار ایوارڈ(2011 ۔ کلکتہ میں)سے بھی نوازے جاچکے ہیں۔ اس کے علاوہ درجنوں ادبی و ثقافتی پروگراموں ومہوتسو میں شمولیت
**********************
|