donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
mazameen
Share on Facebook
 
Literary Articles -->> Adabi Khabren
 
Share to Aalmi Urdu Ghar
Author : Forum Desk
Title :
   Tokyo University Urdu Faculty

ٹوکیو یونیورسٹی جاپان اردو فیکلٹی کے

سربراہ پروفیسر ہیروشی ہاگیتا کی خصوصی دعوت پر


ادبی اسکالر تسلیم الٰہی زلفی کا دورہ

اوراردو ڈپارٹمنٹ کے طلباء و طالبات سے خطاب

                     

ٹوکیو (رپورٹ:ڈاکٹر سہیل خان) ٹوکیو یونیورسٹی جاپان اردو فیکلٹی کے سربراہ پروفیسر ہیروشی ہاگیتا کی خصوصی دعوت پر کینیڈا کے پاکستانی نژاد ادبی اسکالر تسلیم الٰہی زلفی نے ٹوکیو یونیورسٹی فارن اسٹیڈیز کا دورہ اور اردو ڈپارٹمنٹ کے60طلباء و طالبات سے خطاب کیااوران کی جانب سے کئے گئے سوالات کے اطمینان بخش جواب دیئے۔مہمان اسکالر تسلیم الٰہی زلفی نے 1972میں پروفیسر سوزوکی (انتخاب عالم) کی دعوت پر پہلی بار اور 1984 میں دوسری بار پروفیسر ڈاکٹر رئیس علوی کی دعوت پر اردو فیکلٹی کا دورہ کیا تھا۔واضح رہے کہ ٹوکیو یونیورسٹی میں 27زبانوں کے شعبے قائم ہیں جبکہ اردو ڈپارٹمنٹ میں ہر سال 60 طالب علموں کو داخلہ ملتا ہے اور 15طالب علم BAکرتے ہیں۔

تسلیم الٰہی زلفی کی آمد کے دوسرے دن ٹوکیو جاپان میں سفیرِ پاکستان فاروق عامل نے انہیں سفارتخانے میں لنچ پر مدعو کیا‘ اس موقع پر میزبان اور مہمان کے درمیان باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو رہی اور مہمان کو جاپان میں سفارتخانے کی سماجی کارکردگی سے آگاہ کیا گیا۔

٭٭٭

رپورٹ:  پروفیسر ڈاکٹر سہیل عباس خان
ٹوکیو یونیورسٹی اردو ڈپارٹمنٹ
فون نمبر:  081 42 330 5330

 

Comments


Login

You are Visitor Number : 512