گلزار کو دادا صاحب پھالکے ایوارڈ پر اردو یونیورسٹی کی مبارکباد
حیدرآباد، 15؍ اپریل(پریس نوٹ) مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر محمد میاں، ڈاکٹر خواجہ محمد شاہد، پرو وائس چانسلر و پروفیسر ایس ایم رحمت اللہ، رجسٹرار نے ممتاز نغمہ نگار و فلم ساز جناب گلزار کو فلم انڈسٹری کا سب سے بڑا اعزاز دادا صاحب پھالکے ایوارڈ ملنے پر مبارکباد دی ہے۔ یونیورسٹی کے طلبہ ، اساتذہ اور اسٹاف ممبرس نے اس اطلاع پر خوشی کا اظہار کیا ہے ۔واضح رہے کہ جناب گلزار اردو یونیورسٹی کی ایگزیکیٹیو کونسل کے رکن ہیں اور یونیورسٹی نے انہیں 2012ء کے جلسۂ تقسیم اسناد میں اعزازی ڈاکٹریٹ سے بھی نوازا ہے۔
***********************
|