donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
mazameen
Share on Facebook
 
Literary Articles -->> Adabi Khabren
 
Share to Aalmi Urdu Ghar
Author : Press Release
Title :
   Gustakhe Rasool Kamlesh Tiwari Ke Khelaf Jamia Nagar Thana Me FIR Darj

 گستاخ رسول کملیش تیواری کے خلاف جامعہ نگر تھانہ میں ایف آئی آر درج


 تختہ دار پر لٹکانے کا مطالبہ ،مسلمانان ہندکا احتجاج قابل مبارک باد: احسن مہتاب خان


 

(پریس ریلیز)


 ہندومہاسبھا کے لیڈر کملیش تیواری کے دیئے گئے گستاخانہ بیان کے خلاف مسلمانوں کے درمیان غم و غصہ کی لہر مسلسل تیز ہوتی جارہی ہے ، ایشاء کی عظیم درس گاہ دارالعلوم دیوبند کے طلبہ نے گذشتہ دنوں اس بیان کے خلاف سخت احتجاج کیا جس کے بعد تیواری کی گرفتاری عمل میں لائی گئی لیکن مسلمانوں کے درمیان غم و غصہ کی لہر برقرار ہے ۔ اس درمیان مختلف علاقوں میں کملیش تیوار ی کے خلاف ایف آئی آر درج کرانے کی اطلاعات بھی ہیں ،

جامعہ نگر تھانہ میں بھی گذشتہ کل آل انڈیا متحدہ ملی محاذ کے قومی جنرل سکریٹری احسن مہتاب خان نے کملیش تیوار ی کے خلاف ایف آئی آر دراج کرائی اور گستاخ رسول کملیش تیوار ی کو پھانسی کے پھندے پر لٹکانے کا مطالبہ کیا ۔ احسن مہتاب نے کہاکہ ہم ہندوستان میں امن وسلامتی کے خواہاں ہیں ،متنازع بیان دینے والے ملک کی سالمیت کے دشمن ہیں ، انہوں نے مزید کہاکہ حضور پاک صلی اللہ علیہ وسلم پوری دنیا کے لئے مشعل راہ ہیں ،ان کی شان میں کسی طرح کی کوئی بھی گستاخی ناقابل برداشت ہیں اور اسی طرح کی جولوگ حرکتیں کررہے ہیں ان کے لئے ہم حکومت سے سزائے موت کا مطالبہ کرتے ہیں تاکہ آئندہ کوئی ایسی نازیبا حرکت کرنے کے بارے میں سوچ بھی نہ سکے ۔اس موقع پر نوجوان صحافی مفتی شمس تبریز قاسمی بھی تھے ،انہوں نے کہاکہ حضور پاک صلی اللہ علیہ وسلم کی محبت دین حق کی شرط اول ہے ،آقا صلی اللہ علیہ وسلم کی ذات مبارکہ کے ساتھ کسی طرح کا کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جاسکتا ہے ،کملیش تیواری نے حضور کی شان میں جو گستاخیاں کی ہے وہ ناقابل برداشت اور اسلام دشمنی پر مبنی ہے ،سماج میں امن وسلامتی کو بحال رکھنے اور ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کے لئے ضروری ہے کہ ایسے شر پسند لوگوں کو موت کی عبرتناک سزادی جائے تاکہ آئندہ کوئی بھی محسن انسانیت صلی اللہ علیہ وسلم کے بارے میں زبان دارازی کرنے کی جرات نہ کر سکے۔ان کے علاوہ ایف آئی آر درج کرنے والوں میں تنویر عالم،عابد کمال،افضل،جنید اور بھی کئی نام شامل ہیں۔

 واضح رہے کہ گذشتہ 30 نومبر کو لکھنو میں ایک پریس کانفرنس میں ہندومہاسبھا کے کارگزار صدر کملیش تیواری نے حضور پاک صلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں گستاخانہ بیان دیا تھا جس کے خلاف ہندوستان بھر میں احتجاجی ریلیاں نکالی گئی ،دیوبندکے طلبہ نے اس میں خصوصی کرداراداکیا اور ان کی کوششوں سے گرفتاری عمل میں آئی ۔

                                        پریس سکریٹری
                                           ارشد ممتاز

 

Comments


Login

You are Visitor Number : 552