اُردو یونیورسٹی میں اُردو کے پی جی ڈپلوما ‘ ڈپلوما اور سرٹیفکیٹ کورسز میں داخلے
حیدرآباد،31؍ جولائی (پریس نوٹ) مولانا آزاد نیشنل اُردو یونیورسٹی ‘ شعبۂ اُردو میں پی جی ڈپلوما‘ ڈپلوما اور سرٹیفکیٹ کورسز میں داخلے جاری ہیں۔ صدر شعبۂ اُردو ڈاکٹر نسیم الدین فریس کے بموجب پی جی ڈپلوما کورس فنکشنل اُردو‘ ڈپلوما کورس تحسین غزل اور سرٹیفکیٹ کورسز اُردو خوشخطی‘ آموزشِ اُردو اور تحسین غزل کے خواہشمند درخواست فارم سٹی سنٹر‘ کمرہ نمبر 705‘ 7 ویں منزل‘ حج ہاؤز‘ نامپلی سے حاصل اور داخل کرسکتے ہیں۔ فارم یونیورسٹی ویب سائٹ www.manuu.ac.in سے بھی ڈائون لوڈکیے جاسکتے ہیں۔ فارم داخل کرنے کی آخری تاریخ 5؍ اگست 2013ء ہے۔ مزید تفصیلات کے لیے فون نمبرات 23008365 یا 9700115517 ربط پیدا کرسکتے ہیں۔
**************
|