مدثر احمد کی صحافتی خدمات کے عوض’’ بابائے اردو مولوی عبدالحق‘‘کا ایوارڈ
حیرت انگیز انقلابات سے روشناس کرانے کا اعتراف کرتے ہوئے انجمن نے دیا یہ اعزاز
شیموگہ:یکم؍ڈسمبر(انقلاب نیوز بیورو):۔روزنامہ آج کا انقلاب کے ایڈیٹر مدثر احمد کی صحافتی خدمات کو دیکھتے ہوئے انجمن ترقی اردو ہند شاخ شیموگہ کی جانب سے یوم اردو کے موقع پر’’بابائے اردو مولوی عبدالحق ‘‘کے نام سے موسوم ایوارڈ دیا گیا ہے۔یہ ایوارڈ اردو اکیڈمی کے سابق چیرمین م ۔ن۔سعید کے ہاتھوں سے دیا گیا ہے۔اعزازمیں دئیے گئے سپاس نامہ میں بتایا گیا ہے کہ’’ روزنامہ آج کا انقلاب بلاشبہ علاقے ملناڈ اور بھٹکل کیلئے اکسیویں صدی کا حیرت انگیز انقلاب ہے جس کے ذریعے سے یہاں کے مسلمانوں میں ملّی،سیاسی،سماجی شعو رکو جِلا ملی اس کے ذریعے یہاں کے ادنیٰ و اعلیٰ میں شوق جاگا۔ان کاوشوں اور عملے کے عزائم و جان فشانیوں پر اپنی بے سرو سامانی حالات کی سرد مہری سے نبرد آزما ہونے کے جو ش و جذبے پر انجمن ترقی اردو ہند شاخ شیموگہ کی جانب سے بابائے اردو مولوی عبدالحق اعزاز سے نوازاجاتا ہے‘‘۔اس تقریب کے موقع پر انجمن ترقی اردو شاخ شیموگہ کے ضلعی صدر پروفیسر عبدالرحمن،معتمد نوید احمد پرویز،علیم اللہ علیم،مشتاق احمد اور روزنامہ آج کا انقلاب کے معاون مدیر محمد لیاقت،عبدالرحمن،سید احمد،سید ارشاد وغیرہ مووجود تھے۔
********************
|