منوررانا کے ذریعہ لئے گئے فیصلے تاریخی ہیں
آل انڈیا یونائٹیڈ مسلم مورچہ کے ترجمان نیر اعظم نے اردو اکادمی کے چیئر مین کی ستائش کی
پریس ریلیز؍لکھنؤ
اترپردیش اردو اکادمی کئی سالوں سے بے جان پڑی ہوئی تھی اکادمی سے متعلق بیشتر معاملات برسوں سے زیرالتوا تھے ۔لیکن لیکن ابھی گزشتہ دنوں نامزد کئے گئے اردو اکادمی کے صدر جناب منور رانا صاحب نے اپنی حکمت وتدبیر سے مردہ اکادمی میں روح پھونک دی ہے۔ان باتوں کا اظہار خیال آج آل انڈیا یونائٹیڈ مسلم مورچہ کے ترجمان حافظ نیر اعظم نے جاری ایک بیان میں کہا انہوں نے مزید کہا کہ منور رانا صاحب کی چند دنوں کارکردگی قابل ستائش ہے ۔انہوں نے آتے ہی کئی نئی اسکیموں کا اعلان کیا عمر دراز شعراء کا انشورنس کرانے کا فیصلہ ،اکادمی سے پنشن پانے والے شاعروں کو بعد وفات ان کے اہل خانہ کو مالی امداد،اردو کوچنگ سینٹر کا قیام یہ سب باتیں اس بات کی طرف اشارہ کرتی ہیں کہ جب ایک ہفتہ میں اتنا اثر انداز کام رانا صاحب نے کیا ہے تو آنے والے دنوں میں یقیناًوہ اردو کادمی کو بہت ہی اعلیٰ مقام تک لے جائیں گے اور اکادمی کے زیر انتظام اردو زبان کو اوج ثریا تک لے جائیں گے۔نیر اعظم نے مزید کہا کہ کابینی وزیر الحاج محمد اعظم خاں نے دیر سے ہی سہی لیکن اردو اکادمی کا چیئر مین ایک ایسے شخص کو متعین کیا ہے جو ایماندار ،فرض شناس اور ہر اعتبار سے نمایاں وموزوں ہے۔انہوں نے منور رانا صاحب کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے اردو اکادمی کی تعمیر وترقی و اردو زبان کے تئیں تمام مسائل کو سلجھانے کی امید کی ہے۔
*************************
|