donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
mazameen
Share on Facebook
 
Literary Articles -->> Adabi Khabren
 
Share to Aalmi Urdu Ghar
Author : Press Release
Title :
   Tahzeeb O Tamaddun Ka Farogh Rawadari Ke Baghair Mumkin Nahi

تہذیب و تمدن کا فروغ رواداری کے بغیر ممکن نہیں
 
نئی دہلی (پریس ریلیز) ا ٓج کی دنیا میں رواداری کی پہلے سے کہیں زیادہ ضرورت ہے کیوں کہ رواداری کے بغیر دنیا میں تہذیب و تمدن اور انسانیت کی بھی نہیں ہے اور اہم بات ہے کہ تقریباً سبھی مذاہب رواداری کی تعلیم دیتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار آج یہاں نائب صدر جمہوریہ ہند جناب حامد انصاری نے ایک تقریب میں کیا۔ مذکورہ تقریب کا انعقاد ڈاکٹر زیت شوکت علی کی لکھی گئی کتاب "Healing Memories- Civilization in Dialogue" کے اجراء کے سلسلہ میں کیا گیا تھا۔ کتاب کا اجراء نائب صدر جمہوریہ ہند نے کیا۔ تقریب میں ماہر تعلیم جناب پی اے انعامدار نے مہمان کے طور پر شامل تھے۔ قابل ذکر ہے کہ ڈاکٹر زینت شوکت علی نے اپنی اس کتاب میں اس بات پر زور دیا ہے کہ دنیا میں تہذیبوں کا بقا رواداری سے بھی ممکن ہے۔اس تقریب میں جن معروف شخصیتوں نے حصہ لیا اس میں قومی اقلیتی کمیشن کے چیئرمین ڈاکٹر وجاہت حبیب اللہ، ہمدرد یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر جی این قاضی، مولانا ا ٓزاد فائونڈیشن کے چیئرمین وزیر احمد انصاری، قومی اردو کونسل کے وائس چیئرمین پروفیسر وسیم بریلوی اور ڈائریکٹر ڈاکٹر خواجہ محمد اکرام الدین، دہلی اقلیتی کمیشن کے سینئر ممبر سردار پشپندر سنگھ، راشٹریہ لوک دل کے دہلی یونٹ کے جنرل سیکریٹری جاوید اقبال خاں، روزنامہ ’سائبان‘ کے چیف ایڈیٹر جاوید رحمانی،ڈاکٹر حمید اللہ بھٹ، روزنامہ ’آفتاب ہند‘ کے ایڈیٹر ایم جے انصاری اور اوکھلا ٹائمس پورٹل کے ڈائریکٹر اسداور دیگر کے نام قابل ذکر ہیں۔
 
*****************

 

Comments


Login

You are Visitor Number : 614