donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
mazameen
Share on Facebook
 
Literary Articles -->> Adabi Khabren
 
Share to Aalmi Urdu Ghar
Author : Shabbir Wasf
Title :
   Aidi Bagan Mein Makhsoos Sheri Nishist

اڈّی بگان میں مخصوص شعری نشست
 
خوبصورت مشاعرہ میں تبدیل
 
شبیر وصف:اڈّی بگان (رام موہن بیرا لین، پارک سرکس)  میںگزشتہ 5 جولائی کو جناب عبدالقادر کی میزبانی اور الحاج عظمت کریم کی رہائش گاہ پر ایک شاندار شعری نشست کا انعقاد بزرگ شاعر جناب جمال احمد جمال کی صدارت اور بین الاقوامی شہرت یافتہ شاعر جناب حبیب ہاشمی کی نقابت میں ہوا۔
 
 
اڈّی بگان (رام موہن بیرا لین، پارک سرکس) کی مخصوص شعری نشست میں مشتاق دربھنگوی اپنا کلام پیش کرتے ہوئے۔تصویر میں خالد عباداللہ، عبدالقادر اور صدر مشاعرہ جمال احمد جمال  و دیگر دیکھے جاسکتے ہیں۔
 
نشست کا آغاز مولانا محمد سلیمان صاحب کی تلاوت کلام اللہ سے رات ساڑھے نو بجے ہوا۔ بحیثیت مہمانان شہر نشاط کی معزز ادبی و سماجی شخصیتیں بالخصوص محمد نظام الدین سابق ممبر اسمبلی، ابو سفیان سابق ممبر اسمبلی، ابو سفیان سابق ممبر اسمبلی، خالد عباداللہ جنرل سکریٹری آئی سی سی، صحافی شہزادہ سلیم، زکریا اسٹریٹ کے معروف علمی، ادبی و فلاحی شخصیت اور ادارہ ’’بزم نشاط‘‘ کے روح رواں بلال حسن، محرم علی وائس چیئرمین اقبال اکیڈمی اور کامران صدیقی کے علاوہ نوجوان صحافی سلمان اختر نے شرکت کرکے نشست کو خوبصورت مشاعرے میں تبدیل کردیا۔ نقیب مشاعرہ جناب حبیب ہاشمی نے اپنے منفرد لب و لہجے اور وقفہ وقفہ سے انگریزی محاوروں کا استعمال کرکے ماحول کو زعفران زار بنا دیا۔ اس مشاعرے کے روح رواں حبیب ہاشمی نے شہر نشاط کے مختلف مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والی شخصیتوں اور طلباء کو بھی مدعو کیا تھا۔ انہوں نے اس بات پر خاص طور سے زور دیا کہ ادب کو سیاست سے نہیں جوڑنا چاہئے۔ اس نشست کے مخصوص شعراء میں جمال احمد جمال، محترمہ ریحانہ نواب، مشتاق دربھنگوی، منظور عادل، شاہد نور، خواجہ احمد حسین، محمد علی طارق، آتش رضا، شکیل انور، اکرام آذر، نغمہ نور، ڈاکٹر جمیل حیدر شاد، احمد جاوید اور میزبان شبیر وصف کے نام قابل ذکر ہیں۔ سامعین نے خصوصی طورپر جناب حبیب ہاشمی، جناب محمد علی طارق، شاہد نور، نغمہ نور، خواجہ احمد حسین کو پسند کیا۔ اس موقع پر جناب بلال حسن نے جشن اعزاز افضل اور جشن حبیب ہاشمی منانے کا وعدہ کیا۔رات ساڑھے بارہ بجے یہ نشست کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہوئی۔
 
******************
Comments


Login

You are Visitor Number : 631