donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
mazameen
Share on Facebook
 
Articles on Women -->> Beauty
 
Share to Aalmi Urdu Ghar
Author : Md. Ayub
Title :
   Khubsoorat Dulhan Banne Ke Gur

 

خوبصورت دلہن بننے کے گُر


محمد ایوب 


آپ کو بھی اپنی شادی کے موقع پر اپنے آپ کو خوبصورت اور پرکشش دکھانے کیلئے پوری کوشش کرنی چاہئے بلکہ آپ کو خوبصورت اور پرکشش نظر بھی آنا چاہئے۔


شہناز شیخ جو کہ انڈیا کی صنعت کی بے تاج ملکہ ہیں خوبصورت دلہن بننے کے بارے میں لکھتی ہیں، ہر دلہن کی خواہش ہوتی ہے، کہ اپنی شادی کے دن جو کہ اس کی زندگی کا اہم ترین دن ہے وہ زبردست خوبصورت اور پر کشش نظر آئے، شادی کے دن پرکشش نظر آنے کیلئے آپ کو خود پر کم از کم ایک ماہ سے قبل ہی توجہ دینا شروع کرنی ہوگی کیونکہ اندرونی صحت اور بیرونی صحت خوبصورتی کے ساتھ ساتھ چلتے ہیں۔

                  
ڈائٹ غذا: آپ کی جلد کی طبعی اور ذہنی حالت کی بہت سچی عکاسی ہوتی ہے، آپ کی جلد اور بالوں کی صحت ان تمام جزئیات پر منحصر ہے، جو کہ آپ کا جسم حاصل کرتا ہے، تمام مناسب جزئیات کے جسم کو ملنے پر ہی آپ کی جلد صحت مند اور بے داغ اور آپ کے بال چمکدار نظر آسکتے ہیں، جلد اور بالوں کی کئی مشکلات صرف غذا کی وجہ سے پیدا ہوتی ہیں، آپ کی روز مرہ کی غذا میں کچی اور تازہ سبزیوں اور پھلوں کا شامل ہونا لازمی ہے دلہن کو یہ چاہئے کہ وہ روز مرہ کی غذا سے ہٹ کر کچھ الگ استعمال کرے جیسے کہ سیریلز، شہد دہی اور تازہ رس۔


جلد کی حفاظت : جلد اور بالوں کو انفرادی توجہ کی ضرورت ہوتی ہے اور اس کے لئیے درست معلومات بہت اہم اور ضروری  ہوتی ہے، اچھی صحت مند جلد کا دارومدار اس بات پر ہے کہ اسے نمی تیزابی و اساسی توازن کتنا اور کیسے ملتا ہے؟ روز مرہ کے اس شیڈول میں آپ کو اپنی جلد کی خوبیوں اور خامیوں کا اچھی طرح سے اندازہ ہونا ضروری ہے۔


چکنی جلد کو صابن اور پانی سے دن میں صرف دو مرتبہ دھونا چاہئے، سادے پانی سے آپ جتنی مرتبہ چاہیں اپنا چہرہ دھوسکتی ہیں آپ کو اپنی چکنی جلد کے چکنے پن کو کم کرنے کیلئے عرق گلاب کا اسکن ٹانک استعمال کرسکتی ہیں، روئی میں اس کو بھگوئیں اور اپنے چہرے پر پھریں۔


خشک اور پھٹی ہوئی جلد کو ایسی اشیاء کی ضرورت ہوتی ہے، جس سے اس کو نمی حاصل ہوتی رہے، نورشنگ کریم کی مدد سے جلد پر مساج کریں اس سے آپ کی جلد کے چکنے غدود میں رطوبت اور نمی کو جذب کرنے کی صلاحیت بڑھے گی، ملی جلی جلد اپ کیلئے مشکلات پیدا کرسکتی ہیں، اس میں دونوں طرح ہی کی یعنی خشک اور چکنی جلد کی خامیاں ہوتی ہیں، آپ کو چکنے حصوں کو ان کی چکنائی ختم کرنے اور خشک حصوں کو نرم کرنے میں مشکلات ہوسکتی ہیں آپ کو اپنے چہرے کی جلد کی حفاظت دو طرح سے کرنی ہوگی اور چہرے کے تمام حصوں کو ایک دوسرے سے مختلف تصور کرنا ہوگا ان کو ایک ہی نہ سمجھا جائے۔


بالوں کی حفاظت : ایک خوبرو دلہن نظر آنے کیلئے جتنی ضروری اچھی جلد ہے اتنے ہی اہم روشن، چمکدار اور صحت مند بال ہیں، ہم آپ کے بالوں کو صاف اور اچھی حالت میں رکھنے میں مدد کرسکتیہیں، آپ کے بالوں کی صحت میں اس پروڈکٹ کا بہت بڑا ہاتھ ہوتا ہے، جس کا آپ انتخاب کرتے ہیں، چکنے بالوں کو ایسے شیمپو کی ضرورت ہوتی ہے جس میں ایسے اجزا شامل ہوں جو کہ آپ کی کھوپڑی کے تیزابی و اساسی توازن کا بگاڑے بغیر آپ کے بالوں کی چکنائی کو کم کردے مہندی اور اس کے ساتھ دوسری چیزوں کے خصوصیات والا شیمپو ایسے بالوں کیلے آئیڈل ہے۔

                  
خشک بالوں کو زیادہ سے زیادہ تیل کی ضرورت ہوتی ہے کنڈیشنر سے بھی خشک بالوں کو اچھی حالت میں رکھا جاسکتا ہے، گرم تیل کی مدد سے اپنے سرکانرمی سے مساج کریں اس سے آپ کے سر کے چکنے غدود کو تحریک ملے گی اور دوران خون بڑھے گا اچھا دوران خون اچھی خوراک صحت مند بالوں کیلئیبہت ضروری ہے۔بازو اور ٹانگیں : اپنے بازئوں اور ٹانگوں کی طرف دیکھیں، کیا وہاں آپ کے ناپسندیدہ بالوں کی نشو نما بہت تیزی سے ہو رہی ہے؟ آپ انکو ایک شگفتہ لک عطا کرسکتی ہیں، ویکسنگ کے ذریعے بالوں کو صاف کرنے کا بہترین اور دیر پا عمل تصور کیا جاتا ہے بازاروں میں پہلے سے تیار شدہ ویکسنگ کریم دستیاب ہے، ویکس کئے گئے حصہ پر ٹالکم پائوڈر لگائیں، بالوں کو صاف کرنے کے بعد جلد پر موئسچررائز کا استعمال کریں پھر پیڈی کیور اور مینی کیور کریں۔


بلیچنگ : بلیچنگ سے جلد صرف گوری ہی نہیں نظر آتی ہے بلکہ اس سے جلد میں گلابی پن بھی پیدا ہوتا ہے جلد میں سرخی بھی آتی ہے ایک ٹیبل اسپون ہائیڈروجن پرآکسائیڈ میں چند قطرے ایمونیا کے شامل کرکے چہرے پر لگائیں بیس منٹ بعد ہلکے گرم پانی سے دھوڈالیں، بہت زیادہ حساس جلد پر بلیچنگ کرنے سے پرہیز کرنا چاہئے۔


فیشل : شادی سے دو دن قبل فیشل کریں اس سے دوران خون بڑھنے اور تمام مردہ جلد کی صفائی ہونے میں مدد ملتی ہے، یہاں میں آپ کو مختلف قسم کی جلد کیلئے گھر میں بننے والے چند مختلف فیشل بتارہی ہو۔


چکنی جلد کیلئے : ایک انڈے کی سفیدی میں ایک ٹی اسپون شہد ملائیں اور گاڑے لیپ کو چہرے پر لگائیں سات منٹ بعد دھو لیں یا دو ٹیبل اسپون پیپیتہ کا گودا لیموں کے رس کے ساتھ ملالیں، بیس منٹ کیلئے چھوڑ دیں، اور پھر دھولیں یا پھر کسی بھی پھل کے گودے میں سے رس نکال لیں جیسے نارنگی، تربوز یا پییتا اور اس کو چہرے پر ماسک کے طور پر استعمال کریں، اس سے آپ کو بہت آرام ملے گا اس سے جلد کی صفائی ہوتی ہے، تمام مسامات بند ہوجاتیہی اور دوران خون بڑھتا ہے۔


خشک جلد کیلئے : ایک ٹیبل اسپون زیتون کا تیل لے لیں اور اس کو تازہ کریم میں اچھی طرح ملالیں، اس لیپ کو چہرے پر دس منٹ کیلئے لگالیں پھر اس کو روئی کی مدد سے صاف کرلیں پھر چہرے کو ہلکے گرم پانی سے دھولیں یا ایک ٹیبل اسپون شہد میں موسمی کے رس کے 15 قطرے ملائیں، ایک ٹیبل اسپوپ ملتانی مٹی اور ایک ٹیبل اسپون عرق گلاب اس میں شامل کریں اچھی طرح ملائیں اور چہرے پر لگائیں پھر دس منٹ کے بعد چہرہ دھولیں یا بادام اور زیتون کا تیل، ایک ٹیبل اسپون کارن فلیکس یا تیل کے بدلے تازی کریم لے کر ان کو اچھی طرح ملا کر چہرے پر لگا کر دس منٹ کیلئے چھوڑ دیں پھر اچھی طرح دھولیں۔

بالوں کا جھڑنا

خوبصورت اور پر کشش شخضیت کیلئے صحت مند اور خوبصورت جسم کے ساتھ ساتھ بالوں کا خوبصورت ہونا ضروری ہے، بالوں کا تعلق جنسی کشش سے بھی ہے، مرد خوبصورت سیاہ، گھنے اور لمبے بالوں والی عورتوں کو زیادہ پسند کرتے ہیں، اس لئے عورتوں کو اپنے بالوں کے بارے میں خاص توجہ دینی چاہئیے، بالوں کے متعلق لاپرواہ ہونے سے بالوں کی کشش ختم ہوجاتی ہے اور بال گرنے لگتے ھیں، بالوں کا اگنا اور گرنا قدرتی عمل ہے، روزانہ گرنے والے بالوں کی جگہ نئے بال نکلتے رہتے ہیں، روزانہ بیس تیس بال گرنا قدرتی ہے، اگر اس سے زیادہ بال گر رہے ہیں، تو بالوں کی حفاظت کے بارے میں خاص توجہ دینا ضروری ہے۔

بالوں کے گرنے کی وجوہات ۔لمبی بیماری، مورثی، ڈین ڈرف، آلودگی، ڈائٹنگ، ذہنی تناؤ، گندگی، ہارمونز کا عدم توازن، تیز شیمپو، گھٹیا صابن، ڈائی کا استعمال، ماحول، غلط عمل، بے قاعدہ معمول، بے خوابی، نیند کی گولیوں کا استعمال کرنا، بالوں میں تیل نہ لگانا تیز خوشبو دار تیل کا استعمال کرنا، زیادہ دونوں تک مانع حمل گولیوں کا استعمال کرنا، مینوپاز، وغیرہ وجوہات سے بال گرنے لگتے ھیں،دوران حمل جسم میں پروجیسٹرون نامی ہارمون کا اضافہ ہو جانے سے اس کا براہ راست اثر بالوں پر پڑتا ہے، اس کی وجہ سے بھی کسی کسی عورت کے بال گرنے لگتے ہیں۔

ان باتوں پر توجہ دیں۔بال گررہے ہیں، تو بالوں میں بلیچ، گرم ڈارئی، وغیرہ نہ کرائیں، بالوں کو خشک کرنے کے لئے ھئیر ڈرائیر کا استعمال نہ کریں۔

 دن بھر میں کئی بار کنگھی کریں، کنگھی کرنے سے سر کی جلد میں خون کے دورے میں اضافہ ہوتا ہے جس سے بالوں کو غذائیت حاصل ہوتی ہے، اور بال مظبوط ہوتے ہیں۔

 بالوں کو دھونے کے لئے ٹھنڈے پانی کا استعمال کریں زیادہ گرم پانی، بالوں کی جڑوں کو نقصان پہنچاتا ہے۔

 غسل کرنے کے بعد بالوں کو کپڑے سے زور زور سے رگڑ کر خشک نہ کریں، ملائم روئیں دار تولئیے کو ہلکے ہاتھوں سے بالوں پر پھیر کر بالوں کو خشک کریں۔

 تیز دھوپ میں کھڑے ہو کر بالوں کو خشک نہ کریں، تیز دھوپ بالوں کے قدرتی عمل کو نقصان پہنچاتی ہے، جس سے بالوں  کی جڑیں کمزور ہوجاتی ہیں اور بال زیادہ گرنے لگتے ہیں، بالوں کو فطری طور پر خشک ہونے دیں۔

 گیلے بالوں میں کنگھی نہ کریں اس سے بال زیادہ گرنے لگتے ھیں، بالوں کو سنوارنے کے لئے گول منہ والے چوڑے  دانتوں والے برش یا کنگھی کا استعمال کریں۔

 بالوں کی باقاعدہ مالش کریں، بالوں کی مالش کے لئے اپنی انگلیوں سے بالوں کو جڑوں کی مالش کریں، سر کو تھپتھپائیں اور اپنی انگلیوں کو بالوں میں پھنسا کر کھینچیں، ایسا کرنے سے سر کی جلد میں خون کا دورہ تیزی سے ہونے لگے گا، جس سے بالوں کو غذئیت اور مظبوطی ملے گی۔
 بالوں کی حفاظت کے لئے غذائیت آمیز خوراک لیں، اپنی خوراک میں ہری سبزیوں، تازہ پھلوں، خشک پھلوں، دودھ، پنیر، وٹامن اے، بی کمپلیکس، پروٹین، آئرن وغیرہ سے بھر پور خوردنی چیزوں کو شامل کریں۔

بالوں کو جھڑنے سے روکنے کیلئے نسخے۔ بال زیادہ گرنے پر پندرہ دن میں ایک بار ے ایک انڈے کی زردی کو پانچ چھ چمچہ میں ڈال کر اچھی طرح پھینٹ لیں، اسے ہلکے ہاتھوں سے بالوں کی جڑوں میںاچھی طرح سے لگائیں، اور انگلیوں  کی پوروں سے ہلکے ہلکے مالش کریں، پندرہ منٹ بعد بالوں کو ٹھنڈے پانی سے دھولیں، گاجر میں کیلشئیم، فاسفورس، وٹامن، اے، وغیرہ عناصر کافی مقدار میں پائے جانے والا بیٹا کیر یٹون بالوں کو مضبوطی عطا کرتا ہے، جس سے بال گرنے بندہوجاتے ہیں، یہ نسخہ روزانہ استعمال کرنے سے ضرور فائدہ دکھائی دیتا ہے۔


 سبز دھنیے کے پتوں کا رس چار چمچہ لیں، اسے بالوں کی جڑوں میں ہلکے ہاتھوں سے لگائیں، ایک گھنٹے کے بعد بالوں کو دھولیں،  سبز دھنیے میں کافی  مقدار میں کیلشئیم  فاسفورس، آئرن، وٹامن، اے، بی، سی، وغیرہ عناصر ملتے ھیں، جو بالوں کو جڑوں سے غذائیت دے کر بالوں کو مظبوطی عطا کرتے ھیں، جس سے بالوں کا گرنا بند ہوجاتا ہے۔

بالوں کا سفید ہونا

بالوں کا سفید ہونا، بالوں کے مختلف مسائل میں سے ایک ہے، بڑھتی عمر کے ساتھ بالوں کا سفید ہونا قدرتی عمل ہے، لیکن اگر کم عمر میں بال سفید ہونے لگیں، تو پوری شخصیت کی کشش ختم ہو جاتی ہے۔

بالوں کے قبل از وقت سفید ہونے کی وجوہات۔بالوں میں تیل نہ لگانا، گھٹیا صابن یا شیمپو کا استعمال کرنا، غلط رہن سہن، بے قاعدگی، جسم میں آئرن، آیوڈین، وٹامنز وغیرہ کی کمی ہونا، ہمیشہ بیمار رہنا، باقاعدہ طور سے دوائیوں کا استعمال کرنا، زیادہ پریشانی، ذھنی دباؤ، مایوسی، زیادہ مباشرت، بالوں میں ڈینڈرف ہونا وغیرہ وجوہات سے قبل از وقت ہی بال سفید ہونے لگتے ھیں۔

ان باتوں پر توجہ دیں۔تھوڑے بال سفید ہونے پر ڈائی نہ کروائیں، اس سے بالوں پر بھی اثر پڑتا ہے، بال اور تیزی سے سفید ہونے لگتے ہیں۔ بالوں کو دھونے کے لئے صابن یا شیمپو کی بجائے قدرتی سامان ریٹھا، شیکاکائی، بیسن، آنولہ، دہی وغیرہ کااستعمال کریں۔ تیز خوشبودار صابن اور تیل بالوں میں نہ لگائیں ان سے بھی بال سفید ہونے لگتے ھیں۔

بالوں کو قبل از وقت سفید ہونے سے روکنے کیلئے نسخے۔

 ایک چمچہ مہندی پاؤڈر، ایک چمچہ آنولہ پاؤڈر، ریٹھا پاؤڈر اور ایک چمچہ شیکاکائی پاؤڈر لے کر سب کو مل لیں، اب لوہے کی کڑاہی میں دو لیٹر پانی لیں، اس میں سارے پاؤڈر کو ڈال کر رات بھر کے لئے رکھ دیں، صبح اس پانی سے سر کو اچھی طرح دھولیں، اس کے بعد سر پر تولیہ لپیٹ لیں، دو گھنٹے کے بعد ٹھنڈے پانی سے دھو کر دالیں، مہندی، آنولہ، ریٹھا اور شکاکائی میں پائے جانے والے عناصر بالوں کے لئے کافی مفید ہوتے ہیں، جو بالوں کو سفید ہونے سے روکتے ہیں، یہ نسخہ ایک ہفتے تک روزانہ استعمال کریں، اس سے بال سفید ہونے مکمل طور سے رک جاتے ہیں۔
 چھ ماہ تک ہفتے میں ایک بار بالوں میں مہندی لگانے سے بالوں کا سفید ہونا رک جاتا ہے، مہندی میں پائے جانے والے عناصر گولگ ایسڈ، میوزلیز لاسین، ٹین بالوں کو سفید ہونے سے روکتے ہیں، مہندی خون مصفا بھی ہوتی ہے اور بالوں کی جڑوں کو مظبوط بناتا ہے۔

 چمپا کی بیس، پچیس عدد پتیاں، چمبیلی کی بیس پچیس عدد پتیاں، جوہی کی بیس پچیس پتیاں لے کر اچھی طرح سے پیس لیں، اس ایک لیٹر تلوں کے تیل میں اچھی طرح سے گرم کرلیں، ٹھنڈا ہونے پر چھان کر شیشی میں بھر لیں، رات کو سوتے وقت اس کو بالوں میں لگائیں، چپما چمبیلی اور جوہی کی پتیوں میں پائے جانے والے عناصر بالوں کو سفید ہونے سے روکتے ہیں، اور بالوں کو خوبصورت اور نیز سیاہ بناتے ہیں۔

ہاتھوں کی خوبصورتی

ہاتھ آپکی شخصیت کا آئینہ ہوتے ھیں، خوبصورت ہاتھوں کا اثر خوبچوت چہرے بھی پڑتا ہے، زیادہ تر عورتیں اپنے ہوتھوں کے بارے میں بہت زیادہ  لاپرواہ ہوتی ھیں،شادی کے بعد تو وہ اور بھی لاپروہ ہو جاتی ھیں، عورتیں اگر ہاتھوں کی خوبصورتی کے بارے مین محتاط ھیں، تو ہاتھوں کو بد صورت ہونے سے بچا سکتی ھیں۔

                                

ہاتھوں کی خوبصورتی کی دیکھ بھال کے لئے ہاتھ کو ہتھیلی، کہنی، ناخن،اور بازؤں میں تقسیم کرلیں،تاکہ آپ ہاتھوں کی دیکھ بھال صیح طریقے سے کرسکیں، ہاتھ کو اوپری حصے کی جلد کافی نرم اور پتلی ہوتی ہے جس کی وجہ سے ہاتھوں کی جلد پر چھریاں جلد پڑجاتی ھیں، اور ان سے بڑھتی عمر کا علم ہوجاتا ہے، ہتھیلی کے نچلے حصے کی جلد سخت اور موٹی ہوتی ہے، اس حصے میں کسی قسم  کے چکنے غدو نہیں ہوتے جس سے صابن، ڈٹرجنٹ سوڈا بھاری پانی وغیرہ کے متعلق میں آنے ہی ہاتھ کا وہ حصہ فورا پھٹکنے لگتا ہے۔

ان باتوں پر توجہ دیں۔

 ہفتہ میں ایک بار مینی کیور (Manicure) ضرور کریں۔

 کپڑے دھوتے، برتن صاف کرتے، باغبانی، پینٹ وغیرہ کرتے وقت ہاتھوں پر گلوز ربڑ کے دستانے پہن لیں، اس سے آپ کے ہاتھ محفوظ رھیں گے۔

 سبزی کاٹنے سے پہلے ہاتھوں پر مونگ پھلی، سرسوں، زیتون میں سے کسی ایک کا تیل لگالیں اس سے ہاتھوں  پر نشان نہیں پڑیں گے۔

 ہاتھوں کو زیادہ دیر تک گیلا نہ رکھیں، اس سے ہاتھوں کی جلد خشک ہوجاتی ہے، جس سیناخنوں کے اردگرد کی جلد ڈھیلی اور بے جان سی ہوتی ہے۔

 ہاتھوں کی جلد کو خوبصورت اور پر کشش بنائے رکھنے کے لئے آپ اپنی خوراک میں وٹامن اے، بی، سی، ڈی، کیلشئیم آئرن اور پروٹین سے بھر پور خوردنی چیزوں کو شامل کریں۔

 ہاتھوں کی خوبصورتی کے لئے ورزش کریں، اپنے دونوں ہاتھوں کی مٹھیوں کو جلدی جلدی کھولیں اور بند کریں، ایا پندرہ بیس مرتبہ کریں، انگلیوں کو پھیلائیں اور پھر آپس میں ملائیں، یہ عمل بھی پندرہ بیس بار کریں، اس سے ہاتھوں کی انگلیاں زیادہ خوبصورت اور پر کشش ہوں گی۔
 مٹھی باندہ کر ہاتھ کی کلائی کو گھڑی کی سمت میں دس پندرہ مرتبہ گھمائیں پھر گھڑی کی الٹی سمت میں گھمائیں اس سے کلائی میں لچکیلا پن آئے گا، تیرنا، رسی کودنا وغیرہ ورزشوں سے بازؤں کی خوبصورتی میں اضافہ ہوتا ہے۔

مینی کیورہاتھوں کی صفائی کے طریقے کو مینی کیور (Manicure) کہا جاتا ہے، مینی کیور ایک ہفتے میں ایک بار کی جاسکتی ہے، مینی کیور کرنے سے ہاتھوں کی جلد نرم ملائیم تندرست، خوبصورت اور سڈول بنتی ہے۔

سامان۔دو مگ میں نیم گرم پانی، آدھا لیموں، کیوٹیکل، پشر، نیل فائل، نیل کڑ اوریخ سٹک ہینڈ لوشن نیل ریمور، روئی اور تولیہ۔

طریقہ۔سب سے پہلے روئی میں نیل پالش ریمور لگا کر ناخنوں پر لگی پالش کو اچھی طرح صاف کرلیں، ناخنوں کو نیل کڑ یا فائل سے گھسا کر صیح شکل دیں، اب دونوں ہاتھوں کو مگوں کے نیم گرم پانی میں ڈبو دیں، تھوڑی دیر بعد ہاتھوں کو باہر نکال کر اورنج سٹک سے ناخنوں میں پھنسی میل کو صاف کریں اور کیوٹیکل پشر سے کیوٹیکل کے ہلکے ہاتھوں سے اندر کی طرف دھکیلیں،اس سے ناخن لمبے اور خوبصورتی دکھائیں دیں گے، ناخنوں کی جڑ کے پاس والے حصے کو کیوٹیک کہا جاتا ہے۔

اب لیموں کو پانی میں نچوڑیں، اس پانی میں ہاتھوں کو کچھ دیر تک ڈبو کر رکھیں، لیموں کے چھلکے کو ناخنوں پر رگڑیں، اس سے ناخن صاف اور خوبصورت ہوجائیں گے، لیموں کے چھلکے کو ہاتھوں کی اوپری جلد بھی رگڑیں اس سے یہاں کے مردہ خلئیے اچھی طرح نکل جائیں گے۔
ہاتھوں کو پانی سے نکالنے کے بعد تولئیے سے اچھی طرح پونچھ کر خشک کرلیں، بعد میں ہاتھوں پر ھینڈ لوشن لگائیں۔

ہینڈ لوشن بنانے کا طریقہ اور استعمال

عرق گلاب، گلیسرین، لیموں کا رس تینیوں کو یسکاں مقدار میں لے کر اچھی طرح سے پھینٹ لیں، اب اس کو شیشی میں بھر کر رکھ لیں، یہ ایک اچھا ھینڈ لوشن ہے، اس سے ہاتھ ملائم اور جلد خوبصورت اور چمکدار بنتی ہے، اسے کسی بھی کام کرنے کے بعد ہاتھوں پر لگایا جاسکتا ہے۔

ہاتھوں کی خوبصورتی کو نکھارنے کے لئے نسخے

 ایک چمچ بیسن میں دو چار بوند لیموں کا رس ملالیں، اب اس میں ضرورت کے مطابق پانی ملا کر پیسٹ بنا کر ہاتھوں پر اچھی طرح رگڑیں،ہاتھوں کو صابن سے دھونے کے بجائے یہ طریقہ استعمال کریں اس سے ہاتھوں کا سیاہ پن اور کھر دار پن دور ہوجاتا ہے، بیسن مردہ خلیوں کو دور کرکے جلد میں نکھار لاتا ہے، اس میں پائے جانے والے عناصر آئرن میگنیشیم زنک وغیرہ ہاتھوں کی جلد کو تندرست خوبصورت اور ملائم بنائے رکھتے ھیں۔

 ایک چمچہ کچا دودھ ایک چمچہ عرق گلاب، تین چار بوند زیتون کا تیل ملا کر کر ہاتھوں پر ملیں اس سے ہاتھ نرم ملائم اور خوبصورت بنیں گے، کچا دودہ جلد کی گہرائی تک صفائی کرتا ہے عرق گلاب جلد کے لئے ٹانک ہے۔

 ہاتھوں کے کھر درے  پن اور جھریوں کو دور کرنے کے لئے آدھے لیموں پر آدھ چمچہ چینی لے کر ہاتھوں کی جلد پر تب رگڑیں، جب تک چینی پوری طرح سے گھل نہ جائے، آدھ گھنٹے بعدٹھنڈے پانی سے ہاتھوں کو دھولیں، لیموں اور چینی مردہ خلیوں کو نکال دیتے ھیں، اس سے ہاتھوں کی جلد میں خون کا دورہ بڑھ جاتا ہے جس سے ہاتھوں کی جلد صاف ملائم اور خوبصورت بنتی ہے، ہاتھوں کی جھریاں بھی ختم ھوجاتی ھیں۔

 ہاتھوں پر درڑائیں پڑنے پر ابلے ہوئے نیم گرم آلو گڑیں باقاعدہ طور پر ایسا کرنے سے دراڑیں ختم ہوجائینگی، آلو میں پائے جانے والے اینزائم دراڑیں بھرنے میں مددگار ہوتے ھیں۔

 ہاتھ زیادہ پھٹے ہوئے اور کھردرے ہونے پر ایک انڈے کی زردی میں ایک چمچہ تلوں کا تیل اور ایک چمچہ  عرق گلاب ملائیں، انہیں اچھی طرح پھینٹ کر رات کو سوتے وقت ہاتھوں پر لگائیں، صبح اٹھنے کے بعد لیموں ملے پانی سے اچھی طرح ہاتھوں کو دھولیں، انڈہ جلد کو غذائیت بھی دیتا ہے اور نئے خلیوں کو پیدا کرنے میں مدد بھی دیتا ہے، تلوں کا تیل اور عرق گلاب جلد کو موئسچرائز کرکے ہاتھوں کو ملائم اور خوبصورت بناتا ہے۔

کہنیوں کی خوبصورتی کے لئے نسخے۔

 کہنیوں پر زیادہ سیاہ پن ہوگیا ہے، تو اس حالت میں آدھے لیموں پر دو چٹکی نمک چھڑک کر ہلکے ہاتھوں سے کہنیوں پر میلں، یہ نسخہ کچھ دنوں تک استعمال کرنے سے سیاہ پن دور ہو جاتا ہے، لیموں پر نمک چھڑکنے سے ایک قسم کا تیزاب تیار ہوتا ہے، جو جلد کے سیاہ پن کو ختم کرتا ہے خیال رکھیں، کہ لیموں پر بہت زیادہ نمک نہ چھڑکیں اور نہ ہی زیادہ تیزی سے لیموں کو جلد پر رگڑیں، اس نسخے کا استعمال کرنے کے بعد فورا کہنیوں کو ٹھنڈے پانی سے دھولیں۔

 ایک چمچہ بادام کا تیل، ایک چمچہ شہد ، دو چمچہ انڈے کی سفیدی، ان سب کو ملا کر کہنیوں پر لگائیں، بیس منٹ کے بعد گرم پانی سے دھو کر کہنیاں صاف کرلیں، اس سے کہنیوں کا سیاہ پن دور ہوجاتاہے،  انڈے میں پائے جان ے والے عناصر جلد کے مردہ خلیوں کے بندھن کو ختم کرکے نکال دیتے ھیں، بادام کا تیل اور شہد جلد کو ملائم بنائے رکھتا ہے، انڈہ مردہ خلیوں کو ہٹانے کے ساتھ ساتھ جلد کو غذائیت بھی فراہم کرتا ہے، اور نئے خلئیوں کو پیدا کرنے میں مدد بھی کرتا ہے۔
 کہنیوں پر زیادہ مردہ خلئیے جم جانے پر اگر جلد سخت اور سیاہ پڑگئی ہے، تو ایک رومال کو نیم گرم پانی میں ڈبو کر کہنیوں کے سخت حصے پر رکھیں، تاکہ یہاں کی میل پھول جائے، اس کے بعد آدھے لیموں پر آدھ چمچہ چینی رکھ کر تب تک رگڑیں، جب تک چینی گھل نہ جائے، اس کے بعد بیس منٹ تک خشک ہونے کے لئے چھوڑ دیں، بعد میں نیم گرم پانی سے دھولیں، لیموں پر رکھے چینی کے دانے مردہ خلیوں کو اچھی طرح سے نکال دیتے ھیں اور سیاہ پن کو دور کرتے ھیں،کہنیوں کو خوبصورت بنانے کے لئے یہ ایک اچھانسخہ ہے۔


بازؤں کی خوبصورتی کیلئے نسخے۔

 دھوپ میں جھلسی جلد کے مسئلے کو دور کرنے لئے ایک چمچع لیموں کا رس، ایک چمچہ کھیرے کا رس، ایک چمچع ٹماٹر کا رس، ایک چمچع عرق گلاب، ایک شہد اور ایک چمچع زیتون کا تیل ان سب کو اچھی طرح سے ملا کر پھینٹ لیں، اسے اپنے بازؤں پر روزانہ لگائیں، ایک گھنٹے کے بعد بازؤں کو ٹھنڈے پانی سے دھولیں، یہ نسخہ سورج کی کرنوں سے جھلسی جلد کی رنگت کو دوبارہ لوٹا دیتا ہے۔

             

 پچاس ملی لیٹر دودھ میں دس بارہ عدد چرونجی کے دانے دو گھنٹوں کے لئے بھگودیں، بعد میں چرونجی کے دانوں کو اچھی طرح پیس کر دودہ میں ملا کر بازوں پر لگائیں، دودھ اچھی قسم کا کلیزز ہے، یہ جلد کی گہرائی تک صفائی کرتا ہے اور جلد کو غذائیت دیتا ہے چرونجی کے دانے جلد کو ملائم بناتے ھیں، اور جلد میں نکھار لاتے ھیں۔

 چار چمچع چوکر ، چار چمچہ دہی، ان تینوں کو اچھی طرح ملالیں اور اسے بازؤں پر اچھی طرح سے رگڑیں، ایسا دس منٹ تک کریں، اس سے بازؤں کی جلد چکنی اور صاف ہوگی، چوکر کے فائبر جلد کی ابریشن گھسائی کرکے مردہ خلیوں کو نکال دیتے ھیں، دہی اور شہد جلد کو بلیچ کرکے اسے صاف اور اجلا بناتے ھیں۔


ناخنوں کی خوبصورتی

 ناخنوں کو کاٹنے سے پہلیان پر لگی نیل پالش کو صاف کرلیں۔
 ناخنوں کو کچھ دیر کے لئے پانی میں ڈبو کر رکھنے سیوہ آسانی سے کٹتے ہیں، ناخن  زیادہ سخت ہونے پر ناخنوں کونیم گرم پانی میں ڈبونے کے بعد کاٹیں۔
 ناخنوں کو اوزر کی طرح استعمال کرنا جیسے کھرچنا، کھودنا، ڈبے کھولنا وغیرہ کا کام بالکل نہ لیں،اس سے ناخنوں کی خوبصورتی تباہ ہوجاتی ہے۔
 ناخوں کی خوبصورتی اور مظبوطی کے لیے اپنی خواراک میں ہری سبزیوں، موسمی پھلوں ، دودھ پنیر وغیرہ خوردنی چیزوں کو شامل کریں۔
 ناخنوں کی پرت نکلنے کا مسئلہ ہونے پر اپنی خوراک میں پنیر دہی خشک پھل اور تازے پھلوں وغیرہ کو شامل کریں۔
 ناخن زیادہ کمزور ہونے پر اپنی خوارک میں کیلشئیم  خورنی چیزوں، ہری سبزیوں، گانٹھ گوبھی، دالوں، پھلوں کا استعمال شروع کریں۔
 ناخنوں پر سفید دہبے دکھائی دینے پر خوراک میں لیموں، کیلا، کھویا،دودھ، گنا، خمیر، فالسہ وغیرہ کی مقدار میں اضافہ کریں۔
 ناخنوں پر زردی دکھائی دینے پر ہری سبزیوں گاجر، سیب، دودھ، پنیر، وٹامن اور آئرن آمیز خورنی چیزوں کا زیادہ استعمال کریں۔
 ناخنوں پر ہمیشہ نیل پالش لگائے رکھنے سے ناخنوں کو مطلوبہ مقدار میں آکسیجن اور دوسرے غذائی عناصر نہیں مل پاتے، جس سے ناخنوں کی چمک غائب ہو جاتی ہے، اس لئے کچہ دنوں کے لئے نیل پالش لگانا بند کردیں۔

اخنوں کی خوبصورتی کے لئے نسخے۔

 آدھے چمچ بادام روغن میں دو تین بوند لیموں کا رس ملا کر روئی کے ٹکڑے سے ہفتے میں ایک بار اچھی طرح مالش کریں، لیموں ناخنوں پر جمے مردہ خلئیو کو صاف کردیتا ھے، بادام روغن ناخنوں کو غذائیت فراہم کرتا اور مظبوط بناتا ہے۔

 ناخنوں پر روزانہ بادام کا تیل ملنے سے ناخن خوبصورت اور چمکدار بنتے ھیں، بادام میں پائے جانے والے عناصر ناخنوں کو غذائیت دیکر ان کو خوبصورت اور چمکدار بناتے ھیں۔

 ناخنوں پر زیتون کے تیل کی روزانہ مالش کرنے سیناخن خوبصورت ، مظبوط اور چمکدار بنتے ھیں، زیتون کے تیل میں کئی طرح کے عناصر ضامل ہوتے ھیں، جو ناخنوں کو غذائیت دے کر خوبصورت بناتے ھیں۔

 ناخنوں پر زیادہ میل جمع ہونے پر لیموں کا چھلکا لے کر ناخنوں پر ملیں، لیموں میں موجود اجزائ￿  ناخنوں کو اچھی طرح بلیچ کرکے مردہ خلئیوں کو صاف کردیتے ھیں، اس سے ناخن خوبصورت اور چکمدار دکھائی دیتے ھیں۔

 ناخنوں پر دراڑیں دکھائی دینے پر سرسوں کے تیل کی ناخنوں پر صبح شام مالش کریں۔

 

پاؤں کی خوبصورتی


پاؤں جسم کا اہم ترین حصہ ھیں، یہ چلنے اور جسم کا پورا بوجھ اٹھانے اور جسم کا توازن قائم رکھنے  کا کام کرتے ھیں، پاؤں میں چھبیس ھڈیاں، ایک سو چودہ لیگا مینٹ اور اکیس طرح کے پھٹے ہوتے ھیں، پاؤں کی ھڈیوں لیگا مینٹ اور پٹھوں اس اس کا بندھن اور ڈیزائن اتنی خوبصورتی سے منظم کیا گیا ہے، کہ زندگی بھر چلنے پر بھی ان میں کوئی خرابی نہیں آتی، پاؤں کے بارے میں کی گئی لاپروائی کے باعث پاؤں میں کئی مسائل پیدا ہو جاتے ھیں، پاؤں کو تندرست سڈول  اور پر کشش بنائے رکھنے کے لئے پاؤں کی مناسب دیکھ بھال کریں۔

ان باتوں پر توجہ دیں۔ پاؤں کی تندرستی اور خوبصورتی کے لئے صیح ناپ کا جوتا پہنیں، غلط ناپ کا جوتا پہننے سے پاؤں میں کئی طرح کی پریشانیاں  پیدا ہوجاتی ھیں، تنگ جوتے پاؤں کی جلد کو سخت بناتے ھیں ایڑھیوں اور نیز انگلیوں پر گانٹھیں بناتے ھیں۔

 لگاتا زیادہ دیر تک کھڑے رہنے سے پاؤں میں سوجن آجاتی ہے، لیکن لگاتار چلنے سے پاؤں کو کوئی نقصان نہیں ھوتا۔

 موزے جراب صیح ماپ کے پہنیں، تنگ موزے پہننے سے پنجے اور پٹھے کس جاتے ھیں، جس سے خون کے دورے میں رکاوٹ پیدا ہوتی ہے اور پاؤں کی خوبصوتی خراب ہو جاتی ہے۔
 ایک ہی موزے کو کئی دنوں پہننے سے پاؤں میں انفیکشن ہو جاتی ھے، پاؤں سے بدبو بھی آنے لگتی ہے، اس لئے روزانہ صاف دھلے ہوئے موزے پہنیں۔

 کھڑے ہونے پر دونوں پاؤں پر یکساں زور دے کر کھڑے ہونے سے پاؤں کے پٹھوں پر زور پڑتا ہے، جس سے پاؤں کی خوبصورتی بگڑ جاتی ہے۔

 پاؤں میں ھمیشہ نمی رہنے سے فنگل انفیکشن ہوجاتا ہے جس سے پاؤں کی انگلیاں کو درمیان کی جلد سفید پڑ جاتی ہے، اس میں خارش اور درد ہونے لگتا ہے، غسل کے بعد انگلیوں کے درمیانی حصے کو اچھی طرح صاف کریں، جس سے وہاں نمی نہ رہ جائے۔

 باہر سے لوٹنے کے بعد پاؤں کو پانی سے اچھی طرح دہولیں، جس سے پاؤں پر جمی، دہول، مٹی اور پسینہ اچھی طرح صاف ہو جائے۔

پیڈی کیور۔پیڈی کیور (Pedicure) پاؤں کو صاف کرنے کا طریقہ ہے، اسے ہفتے میں ایک کیا جائے تو پاؤں صاف ، خوبصورت اور ملائم بنے رہتے ھیں 

سامان۔ایک بڑا ٹب، پاؤں کے موزے کے حصے تک ٹب میں نیم گرم پانی، ایک عدد لیوں، نیل ریمور، نیل فائل، کیوٹیکل، فٹ سکربرجھانواں روئی ، اورنج سٹک اور تولیہ۔

طریقہ۔پیڈی کیور کرنے سے پہلے پاؤں پر لگی نیل پالش کو نیل ریور سے صاف کردیں، اس کے بعد نیل فائل سے ناخنوں کوگھسا کر شکل دیں، نیم گرم پانی میں لیموں کو نچوڑ دیں، اس پانی میں اپنے دونوں پاؤں ڈبودیں اورنج اسٹک سے رگڑ کر ناخنوں میں پھنسی ھوئی میل اور مردہ خلئیوں کو ہلکے ہاتھوں سے پیچہے کی طرف دھکیلیں فٹ سکرب یا جھانویں سے ایڑیوں کو رگڑ کر ان پر جمے مردہ خلئیوں کو اچھی طرح نکال دیں۔

آخر میں لیموں کے چھلکے کو پاؤں کی جلد اور ناخنوں پر رگڑیں، اس سے جلد اور ناخن صاف اور چمکدار ہوجائیں گے، پاؤں کو پانی سے باہر نکال کرتولئیے سے اچھی طرح خشک کرلیں، انگلیوں کے درمیاں حصوں کو بھی اچھی طرح خشک کریں۔

پاؤں کی گانٹھیں دور کرنے کے لئے نسخے۔ چار لیٹر نیم گرم پانی میں چار چمچع نمک ملائیں، اس پانی سے دس منٹ تک پاؤں کو ڈبو کر رکھیں، اس سے پاؤں کی جلد ملائم ہوجائیگی، اب سکرب (Scrubber) سے گانٹھ کی جلد ھلکا ھلک کھرچیں ایک بار میں گانٹھ کو پوری طرح سے کھرچ کر نہ نکالیں، لگاتار کئی دنوں تک گانٹھ کو نکالیں، گانٹھ والی جگہ پر مکھن یا ملائی لگائیں پاؤں میں گانٹھیں نہ ہو اس کے لئے صیح ناپ کا جوتا پہنیں۔

 ایڑی کے اوپروالے حصے پاس  میل کی موٹی پرت جمنے یا گانٹھ پڑنے پر اس جگہ پر پچاس گرام گڑ میں ایک چمچع ہلدی ملاکر، گاڑھا پیسٹ بنا کرلگائیں، اسے آدھے گھنٹے تک لگیرہنے دیں،اور پھر ٹھنڈے پانی سے دھولیں، گڑ اور ہلدی وہاں کے مردہ خلئیوں کو ھٹا کر جلد کو ملائم بنا دیتے ھیں۔

پاؤں کی بدبو دور کرنے کے لئے نسخے۔


 ایک بڑے برتن میں اتنا نیم گرم پانی لیں کہ آپ کے پاؤں موزے کی جگہ تک ڈوب جائیں، وہاں اس پانی میں دو چمچع نمک اور آدھا لیموں کا رس ملادیں، اس پانی میں پاؤں کو کچہ دیر ڈبو کر رکھیں، لیموں کے چھلکوں کو پنجوں اور ایڑیوں پر اچھی طرح ملیں،لیموں اچھی قسم کا فریشنر ہے، جو بدبو دور کرنے کے ساتھ ساتھ پاؤں کو تازگی اور ٹھنڈک بھی دیتا ہے چھلکے کو رگڑنے سے جلد پر جمے مردہ خلئیے نکل جاتے ھیں۔


 دو لیڑ نیم گرم پانی میں دو چمچع پودینے کا رس ملائیں، اس پانی میں اپنے پاؤں کو دس پندرہ منٹ تک ڈبو کر رکھیں، پودینے میں وٹامن سی، آئرن فالک ایسڈ وغیرہ پایا جانے والا ایک طرح کا تیز بو والا عنصر پاؤں کی بدبو کو دور کرتا ہے۔


 دو لیٹر پانی میں دو چمچعع چائے کی پتی میں موجود ٹیٹین اور فیٹین اجزاء  پاؤں میں زیادہ پسنہ آنے کی پریشانی کو دور کرتے ھیں۔


 پاؤں کو پانی سے اچھی طرح دھونیکے بعد تولئیے سے پونچھ کر خشک کرلیں، اب عرق گلاب میں بھیگی روئی کے ٹکڑے کو پاؤں پر رگڑیں، عرق گلاب میں موجود ٹینک ایسڈ اور قدرتی خوشبو وغیرہ اجزائ￿  پاؤں کی بد بو کو دور کر دیتے ھیں، یہ پاؤں کو ملائم اور خوبصورت بناتے ھیں۔


پاؤں کی تکان دور کرنے کے طریقے۔


 پاؤں کی تکان دور کرنے کے لئے پاؤں کو ٹھنڈے پانی میں ڈبو کر رکھیں یا برف ملیں، اس سے پاؤں کے پٹھوں میں سکڑن پیدا ہوگی اور خون کا دورہ تیزی سے بڑ ہیگا، جس سے پاؤں کی تکان دور ہو جاتی ہے۔

 پاؤں زیادہ تھکے ہونے پر پر ان پر باری باری نیم گرم پانی اور ٹھنڈے پانی کے چھینٹے ماریں، پاؤں کی خلئیوں میں تیزی سے درجہ حرارت تبدیل ہونے سے پٹھوں میں خون کا دورہ تیز ہوجاتا ہے،جس سے پاؤں کی تکان فورا دور ہو جاتی ہے۔


 زیادہ دیر تک پاؤں کولٹا کر رکھنے سے پاؤں میں سوجن اور تکان پیدا ھوتی ہے، اسے دور کرنے کے لئے آدھی بالٹی نیم گرم پانی میں نمک ملا کردس پندرہ منٹ تک پاؤں میں دود اور جلن ہونے پر پاؤں کے تلوؤں پر مہندی لگائیں مہندی میں پائے جانے والے اجزائ￿  پاؤں کو آرام اور ٹھنڈک فراہم کرتے ھیں۔ ایڑیاں زیادہ پھٹی ھونے پر ایک چمچہ سرسوں کے تیل میں ایک چمچہ ھلدی ڈال کر گرم کرلیں، نیم گرم پیسٹ داڑوں میں لاگائیں، یہ نسخہ استعمالکرنے سے کچھ ہی دنوں میں ایڑیوں کی دراڑیں بھر جاتی ھیں، سرسوں کے تیل میں ایلیل آیسو تھائیوسائنیٹ اور ہلدی میں پائے جانے والے عناصر ایڑیوں کی دراڑوں کو بھر دیتے ھیں۔ ایک چمچہ لیوں کا رس، ایک چمچہ گلیسرین، ایک چمچہ آلو کے تیل ملا کر پھٹی ایڑیاں ہموار ہوجاتی ھیں، یہ بہترین قسم کا  موئسچرائزر ہے، اسے روزانہ استعمال کرنے سے  ایڑیاں خوبصورت اور ملائم بنی رہتی ھیں۔ آدھی پیالی دودہ میں ایک بریڈ اور چار پانچ بوند بادام روغن ڈال کر اچھی طرہ پھینٹ لیں، اس پیسٹ کو پھٹی ایڑیوں پر رگڑیں۔


 آدھے گھنٹے بعد نیم گرم پانی سے دھولیں، یہ نسخہ ایڑیوں کی دھول مٹی کو اچھی طرح نکلا دیتا ہے، دودہ اور بریڈ دراڑوں کے اندر تک ایڑیوں کو اچھی طرح صاف رسیتے ھیں اور مردھ خلئیوں کو نکال دیتے ھیں، بادام روغن کا موئسچرائزرایڑیوں کو ملائم رکھتا ہے۔

***********************

Comments


Login

You are Visitor Number : 2215